تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 95
95 توجہ رہنی چاہئے۔نفل پڑھنے کی طرف توجہ رہنی چاہئے جیسا کہ لڑکوں کو میں نے کہا تھا۔قرآن کریم پڑھنے کی طرف توجہ رہنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے بہت سارے حکم ہیں قرآن کریم میں ان کی طرف توجہ رہنی چاہئے۔(بحوالہ اخبار بدر 8 جنوری 2009ء) دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تعلیم اور دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ ہونی چاہئے 2008ء میں ہندوستان صوبہ کیرلہ کے دورہ کے دوران لجنہ اماءاللہ سے خطاب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہمیشہ یادرکھیں کہ صرف دنیوی پڑھائی کو حاصل کرنا آپ کا مقصد نہیں ہے سو فیصد Literacy Rate کے ساتھ آپ لوگوں کو اسی شوق کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم اور دینی علم سیکھنے کی طرف توجہ پیدا ہونی چاہئے تا کہ اپنے آپ کو بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والی بنا ئیں اور آئندہ اپنی نسلوں کو بھی صحیح تربیت پر چلانے والی بنا سکیں۔اسی لئے اس طرف خاص طور پر توجہ دیں تا کہ اپنی دنیا و آخرت بھی سنوارنے والی ہوں اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی۔انشاء اللہ ( بحوالہ اخبار بدر 8 /جنوری 2009 ء جلد 58 شماره 2 ) تلاوت قرآن کریم کے سنہرے اصول اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فجر کے اوقات کی تلاوت کی اہمیت بیان فرمائی ہے که { وَ قُرآنَ الفجر } اور قرآن اور فجر کی تلاوت کو اہمیت دو اور پھر فرما یا لان قرآن