خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 48
48 سرگرم عمل ہو جائے۔جب تک میں نے اعلان نہ کیا تھا۔لوگوں کے لئے کوئی گناہ نہ تھا۔مگر اب جبکہ امام اعلان کرتا ہے کہ احیاء سنت و شریعت کا وقت آگیا ہے کسی کو پیچھے رہنا جائز نہیں ہو گا۔اور اب اگر سستی ہوئی تو کبھی بھی کچھ نہ ہو گا۔انقلاب حقیقی - انوار العلوم جلد 15 ص 100) اس اعلان کے بعد حضور نے اسلامی تمدن کے متعلق بطور نمونہ دس احکام بیان فرمائے اور احمد یوں سے عہد لیا کہ وہ اپنی جائداد سے اپنی لڑکیوں اور دوسری رشتہ دار عورتوں کو وہ حصہ دے گا۔جو خدا اور اس کے رسول نے مقرر کیا ہے۔انقلاب حقیقی۔انوار العلوم جلد 15 ص 108) اس کے علاوہ حضور نے احیاء شریعت وسنت کے پہلے مرحلہ کے طور پر عورتوں کے حقوق ، امانت ، خدمت خلق اور احمدی دارالقضاء کی طرف رجوع کرنے کے متعلق تاکیدی ہدایات دیں اور فرمایا بیشک آج ہم وہ کام نہیں کر سکتے جو حکومت اور بادشاہت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مگر وہ باتیں جو ہمارے اختیار میں ہیں۔ان پر آج سے ہی عمل شروع ہو جانا چاہیے۔حضور نے تقریر کے آخر میں یہ بشارت دی کہ: دنیا میں انسان جب ایک سبق یاد کر لیا کرتا ہے تو استاد ا سے دوسرا سبق دیتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ جب تم اس سبق کو یاد کر لو گے۔تو اللہ تعالیٰ دنیا کی حکومتیں اور بادشاہتیں تمہارے قدموں میں ڈال دے گا۔اور کہے گا جب تم نے ان تمام احکام اسلام کو جاری کر دیا۔جن کے لئے حکومت کی ضرورت نہیں تھی۔تو آؤاب میں حکومتیں بھی تمہارے سپرد کرتا ہوں۔یا جو چند احکام شریعت کے باقی ہیں ان کا بھی عالم میں نفاذ ہو اور اسلامی تمدن کی چاروں دیواریں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں۔پس اگر تم میری ان باتوں پر عمل شروع کر دو۔تو اللہ تعالیٰ حکومتوں کو بھی تمہارے سپر د کر دے گا اور جو حکومتیں اس کے لئے تیار نہیں ہوں گی اللہ تعالیٰ انہیں تباہ کر دے گا اور اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جاؤ اور ان کا تختہ الٹ کر حکومت کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں دو جو میرے اسلام کو دنیا میں رائج کر رہے ہیں۔انقلاب حقیقی۔انوار العلوم جلد 15 ص 114 ) نظام وصیت میں شمولیت کی تحریک حضور نے 7 مئی 1926ء کو خطبہ جمعہ میں فرمایا’وصیت کی تحریک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔