خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 593 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 593

593 پرواہ نہیں کی۔آخر جب بچے کی نظر پڑ گئی تو بچہ دیکھ کے مسکرایا۔ہاتھ ہلایا۔تب ماں کو چین آیا۔تو بچے کے چہرے کی جو رونق اور مسکراہٹ تھی وہ بھی اس طرح تھی جیسے برسوں سے پہچانتا ہو۔تو جب تک ایسی مائیں پیدا ہوتی رہیں گی جن کی گود میں خلافت سے محبت کرنے والے بچے پروان چڑھیں گے اس وقت تک خلافت احمدیہ کو کوئی خطرہ نہیں۔تو جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ تو کسی کا رشتہ دار نہیں ہے۔وہ تو ایسے ایمان لانے والوں کو جو عمل صالح بھی کر رہے ہوں، اپنی قدرت دکھاتا ہے اور اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔پس اپنے پر رحم کریں ، اپنی نسلوں پر رحم کریں اور فضول بحثوں میں پڑنے کی بجائے یا ایسی بحثیں کرنے والوں کی مجلسوں میں بیٹھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اور وعدے پر نظر رکھیں اور حضرت مسیح موعود کی جماعت کو مضبوط بنا ئیں۔جماعت اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت پھیل چکی ہے اس لئے کسی کو یہ خیال نہیں آنا چاہئے کہ ہمارا خاندان ، ہمارا ملک یا ہماری قوم ہی احمدیت کے علمبردار ہیں۔اب احمدیت کا علمبر دار وہی ہے جو نیک اعمال کرنے والا ہے اور خلافت سے چمٹا رہنے والا ہے۔تین سال کے بعد خلافت کو 100 سال بھی پورے ہورہے ہیں۔جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی ے پہلے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جماعت کو بعض دعاؤں کی طرف توجہ دلائی تھی تحریک کی تھی۔میں بھی اب ان دعاؤں کی طرف دوبارہ توجہ دلاتا ہوں۔(الفضل 5 جولائی 2005ء) اس کے بعد حضور نے دعاؤں کا منصو بہ بیان فرمایا اور بعد میں ان کی کم از کم تعداد بھی معین فرما دی۔اس کی تفصیل یہ ہے۔سورۃ فاتحہ (روزانہ کم از کم 7 مرتبہ ) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينِ روزانہ کم از کم گیارہ مرتبه ) ( ترجمہ ) اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کا فرقوم کے خلاف ہماری مدد کرے۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ (روزانہ کم از کم 33 مرتبہ ) الْوَهَّابِ