خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 592
592 صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے لئے دعاؤں کی تحریک دورہ افریقہ سے واپسی پر حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 27 مئی 2005ء کو ایک معرکۃ الآراء خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں خلافت کے خلاف اٹھنے والے بعض فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے خلافت احمدیہ کی صد سالہ خلافت جوبلی کے سلسلہ میں دعاؤں کے ایک عظ الشان منصوبے کا اعلان فرمایا۔حضور نے خلافت کے متعلق جماعت کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔حضرت مصلح موعودؓ ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت احمد یہ ایمان بالخلافت پر قائم رہی اور اس کے قیام کے لئے صحیح جد و جہد کرتی رہی تو خدا تعالیٰ کے فضل سے قیامت تک یہ سلسلہ خلافت قائم رہے گا اور کوئی شیطان اس میں رخنہ اندازی نہیں کر سکے گا۔پس ہر احمدی کو اس بات کو ہمیشہ سامنے رکھتے ہوئے دعاؤں کے ذریعہ سے ان فضلوں کو سمیٹنا چاہئے جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے فرمایا ہے۔اپنے بزرگوں کی اس قربانی کو یاد کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ انہوں نے جو قیام اور استحکام خلافت کے لئے بھی بہت قربانیاں دیں۔آپ میں سے بہت بڑی تعداد جو میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں یا جو میری زبان میں میری باتیں سمجھ سکتے ہیں اپنے اندر خاص تبدیلیاں پیدا کریں۔پہلے سے بڑھ کر ایمان و اخلاص میں ترقی کریں۔ان لوگوں کی طرف دیکھیں جو با وجود زبان براه راست نہ سمجھنے کے، باوجود بہت کم رابطے کے، بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ کسی خلیفہ کو دیکھا ہوگا اخلاص و وفا میں بڑھ رہے ہیں۔مثلاً یوگنڈا میں ہی جب ہم اترے ہیں اور گاڑی باہر نکلی تو ایک عورت اپنے بچے کو اٹھائے ہوئے ، دواڑھائی سال کا بچہ تھا، ساتھ ساتھ دوڑتی چلی جارہی تھی۔اس کی اپنی نظر میں بھی پہچان تھی ، خلافت اور جماعت سے ایک تعلق نظر آرہا تھا، وفا کا تعلق ظاہر ہو رہا تھا۔اور بچے کی میری طرف توجہ نہیں تھی تھوڑی تھوڑی دیر بعد اس کا منہ اس طرف پھیر تی تھی کہ دیکھو اور کافی دور تک دوڑتی گئی۔اتنا رش تھا کہ اس کو دھکے بھی لگتے رہے لیکن اس نے