خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 594 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 594

594 (ترجمہ) اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقینا تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نَحُوْرِهِم وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ (روزانہ کم از کم گیارہ مرتبه ) ( ترجمہ ) اے اللہ ہم تجھے ان (دشمنوں) کے سینوں میں کرتے ہیں ( یعنی تیرا رعب ان کے سینوں میں بھر جائے ) اور ہم ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبِ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ (روزانہ کم از کم 33 مرتبہ ) (ترجمہ) میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے جو میرا رب ہے ہر گناہ سے اور میں جھکتا ہوں اسی کی طرف۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمّدٍ وَآلِ روزانہ کم از کم 33 مرتبہ ) مُحَمَّدٍ ( ترجمہ ) اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ اللہ پاک ہے اور بہت عظمت والا ہے۔اے اللہ رحمتیں بھیج محمد علے اور آپ کی آل پر۔اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد (روزانہ کم از کم 33 مرتبہ ) نیز ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے جس کے لئے ہر قصبہ، شہر یا محلہ میں آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کیا جائے۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشاء کے بعد سے لے کر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔حضور نے فرمایا:۔اس کے بعد اب میں پھر یہی کہتا ہوں کہ اگر کسی کے دل میں شر ہے تو استغفار کرے اور اسے نکال دے۔حضرت مسیح موعود کی جماعت اس قدر پھیل چکی ہے اور ایمان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی کر رہی ہے کہ باوجود رابطوں کی سہولیات نہ ہونے کے انشاء اللہ تعالیٰ خلافت سے دور ہٹانے کی کوئی سکیم،