خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 591 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 591

591 درخواست ہے۔یہی میں کہوں گا یہی نصیحت ہے کہ جو پودے آپ نے لگائے ہیں ان کی حفاظت کریں اور مزید پودے لگائیں۔درخت لگائیں پھولوں کی کیاریاں بنائیں اور ربوہ کو اس طرح سرسبز اور Green Lush ( شاداب) کر دیں جس طرح حضرت مصلح موعودؓ کی خواہش تھی۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں ان پر عمل کریں ایک تو یہ کہ ربوہ کے ماحول کو سر سبز کریں گے تو ماحول پر ایک خوشگوار اثر ہو گا۔عمومی طور پر لوگوں کی توجہ ہوگی اور ایک نمونہ نظر آئے گا کہ یہاں کے بچے اور بڑے محنت سے اس شہر کو آباد کر رہے ہیں۔جبکہ پاکستان میں باقی جگہوں پہ جب تک حکومت مدد نہ کرے کوئی اتنا سبزہ نہیں کر سکتا۔بلکہ باوجود مدد کے بھی نہیں کر سکتا۔(الفضل 10 جون 2003ء)