خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 533
533 ہارٹلے پول برطانیہ کی مسجد کی تحریک خطبہ جمعہ 15 اکتوبر 2004ء میں ہارٹلے پول برطانیہ میں مسجد کی تعمیر کے اخراجات مجلس انصار اللہ یوکے کے ذمہ لگائے اور 5لاکھ پونڈ کی تحریک فرمائی، اسی طرح بریڈ فورڈ کی مسجد کے بارہ میں فرمایا کہ مقامی جماعت کام کرے اور خدام الاحمدیہ اور لجنہ ان کی مدد کرے۔حضور نے 16لاکھ پاؤنڈ کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا سال کے اندر یہ دونوں مساجد (الفضل 11/اکتوبر 2005ء) مکمل ہو جائیں۔چنانچہ 11 نومبر 2005ء کو حضور نے مسجد ناصر ہارٹلے پول کا افتتاح فرمایا۔جرمنی میں 100 مساجد کی تعمیر کی تحریک حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے جرمنی میں 100 مساجد کی تعمیر کی تحریک کی تھی جس پر کام جاری ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الخامس نے خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع پر 19 مئی 2004 ء کے خطاب میں خدام الاحمدیہ کو اس طرف توجہ دلائی۔(الفضل 22 مئی 2004ءص2) دیا۔چنانچہ اگلے ہی روز خدام الاحمدیہ جرمنی نے اپنا وعدہ اڑھائی لاکھ یورو سے بڑھا کر 10 لاکھ یورو کر الفضل 24 را گست 2004 ء ) حضور نے جماعت جرمنی کو 2004 ء میں 5 مساجد بنانے کا ٹارگٹ دیا تھا جو انہوں نے پورا کر دیا۔7 ستمبر 2004 ء کو حضور نے 5 ویں مسجد بیت الھدی کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا:۔امیر صاحب جرمنی نے فرمایا ہے کہ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ایک بیعت ہر مسجد کے ساتھ پیش کریں گے اور خدا کرے کہ سو بیعتیں ہو جائیں جب سو مساجد بنہیں تو یہ اتنا Under Estimate نہ کریں امیر صاحب اپنے آپ کو بھی اور نہ جرمنی جماعت کو۔حضورانور نے فرمایا کہ میں تو کہتا ہوں ہر مسجد جو بنے اس کے ساتھ ہزاروں بیعتیں آپ پیش کرنے والے ہوں تو اگر اس سوچ کے ساتھ بڑے ٹارگٹ آپ رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ پر امید رکھیں۔اللہ تعالیٰ سے جو مانگتا ہے تو بڑھ کر مانگیں۔اتنی چھوٹی چھوٹی حدیں کیوں مقرر کرتے ہیں۔