خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 534 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 534

534 حضور انور نے فرمایا دوسرے انہوں نے کہا ہے کہ اس خلافت کے دور میں مساجد کا وہ وعدہ جو خلافت رابعہ کے دور میں کیا تھا اس کو پورا کرنے والے ہوں۔حضور انور نے فرمایا میں یہ کہتا ہوں کہ آپ یہ عہد کریں کہ سو مساجد کیا وہ تو ہم چند سالوں میں بنالیں گے۔اگر خدا تعالیٰ توفیق دے۔خلافت خامسہ کے اس دور میں تو ہم جرمنی کے ہر شہر میں مسجد بنائیں گے۔تو یہ عہد آپ کریں تو اللہ تعالیٰ انشاء اللہ آپ کی مدد بھی کرے گا اور اللہ تو کہتا ہے کوشش کرو اور مجھ سے مانگو اور میں دوں گا۔الفضل 15 ستمبر 2004 ء ص 5 ) حضور نے خطبہ جمعہ 26 اگست 2005 ء میں یاددہانی کراتے ہوئے فرمایا:۔" جرمنی نے آج سے 10 سال پہلے 100 مساجد کا وعدہ کیا تھا۔اس کی رفتار بڑی سست ہے۔تو خلافت جوبلی منانے کے لیے اب اس میں بھی تیزی پیدا کریں اور خدام، انصار لجنہ پوری جماعت مل کر ایک منصوبہ بنائیں کہ ہم نے سال میں صرف چار پانچ مساجد پیش نہیں کرنی بلکہ 2008 ء تک اس سے بڑھ کر مساجد پیش کرنی ہیں۔اگر آپ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اس کام میں جت جائیں گے تو انشاء اللہ تعالٰی، اللہ تعالیٰ مدد فرمائے گا۔اور آپ کی مساجد کی تعمیر کی رفتار بھی انشاء اللہ تعالی تیز ہوگی۔جو روکیں راستے میں پیدا ہو رہی ہیں وہ بھی دور ہوں گی۔لیکن بہر حال اس کے لیے دعاؤں پر زور دینے اور پختہ ارادے کی ضرورت ہے۔(الفضل 9 جنوری 2006ء) چنانچہ 2006 ء کے اواخر اور 2007 ء کے شروع میں حضور نے دورہ جرمنی کے دوران 3 مساجد کا افتتاح اور تین کا سنگ بنیاد رکھا۔3 جنوری 2007ء کو بیت الناصر کا افتتاح فرمایا جس کے ساتھ 31 ویں مسجد مکمل ہو گئی۔ناروے کی مسجد کی تحریک جماعت احمد یہ ناروے نے دور خلافت رابعہ میں ایک مسجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا اور کچھ ابتدائی کارروائی ہوئی بھی تھی۔مگر بعض وجوہ کی بنا پر کام رک گیا۔حضور نے دورہ ناروے کے دوران 23 ستمبر 2005 ء کو اس کی تعمیر کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔میں نے آپ میں سے مردوں، عورتوں، بچوں، نوجوانوں کی اکثریت کے چہرے پر اخلاص و وفا