خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 519 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 519

519 نومبائعین جو گزشتہ سالوں میں ہوئے تھے ان سے رابطے بڑے کمزور تھے باوجود اس کے کہ بے شمار بیعتیں ہوئی تھیں، جماعتوں نے ان سے تعلق نہیں رکھا، رابطے قائم نہیں رکھے اس لئے میں نے کہا تھا کہ 2008 ء تک 70 فیصد رابطے جو ہیں وہ بحال کریں جماعتوں میں جائیں جماعتوں کو آرگنا ئز کریں ، ان کی تربیت کریں، بیعتیں کروا لینا اصل کام نہیں ہے، اصل میں اس کے بعد بہت بڑا کام تربیت ہے جس کی طرف جماعتوں نے توجہ نہیں دی اور پھر لوگ ضائع ہو گئے ، تو اس رابطے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے غانا نے بڑا اچھا کام کیا ہے اس سال انہوں نے 98 ہزار نئے نو مبائعین سے رابطے کئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ 3 سالوں میں جب سے میں نے کہا ان کو ، چھ لاکھ چار ہزار نو مبائعین سے رابطے بحال ہو گئے ہیں اور باقاعدہ آرگنائز جماعتیں وہاں بن چکی ہیں۔نائیجیریا میں بھی امسال ایک لاکھ چوالیس ہزار نو مبائعین سے رابطے کئے 71 نئی جماعتیں قائم کر کے وہاں نظام جماعت قائم کیا، کچھ نے ان میں سے چندہ بھی دینا شروع کر دیا ہے اس طرح کل دولاکھ اڑسٹھ ہزار نو مبائعین سے رابطہ بحال ہو چکا ہے ابھی یہ بہت بڑا کام ہے جو جماعت کو کرنے والا ہے ہر جگہ۔پھر برکینا فاسو ہے یہاں بھی گیارہ ہزار پانچ سو نو مبائعین سے رابطے بحال ہوئے ، تجنید مکمل کر رہے ہیں، بجٹ بن رہے ہیں اور کل ایک لاکھ اسی ہزار نو مبائعین سے رابطے بحال ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔آئیوری کوسٹ نے بھی رابطے بحال کئے سول وار کے بعد وہاں تعلق ختم ہو گیا تھا اور چونسٹھ ہزار نو مبائعین سے رابطے کر چکے ہیں، سیرالیون نے اکتیس ہزار نوسونو بائعین سے رابطے قائم کئے جن میں سے ایک بڑی تعداد چندے کے نظام میں شامل ہو چکی ہیں اور جب چندے کے نظام میں احمدی شامل ہو جائے تو وہ پھر اس کی یہ تسلی ہوتی ہے کہ اب یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضائع ہونے والا نہیں۔ہندوستان میں دوران سال رابطے ہوئے ، ان کی تعداد 27 ہزار ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے بنگلہ دیش میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے، یہ بڑے ڈر رہے تھے اور ان کے رابطے بڑے کمزور تھے، گزشتہ سال ان کو میں نے خاص طور پر کہا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے چھ ہزار سے زائد نومبائعین سے انہوں نے رابطہ کیا اور بڑے اللہ کے فضل سے مضبوط احمدی ہیں۔کینیا نے 240 گاؤں کے 33 ہزار۔چھ سونو مبائعین سے رابطے بحال کئے ہیں، ایتھوپیا نے بھی جا کر رابطے بحال کیے پچپیس دیہاتوں سے،