خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 520 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 520

520 سات ہزار دوسونو مبائعین سے 35 تربیتی کلاسز یہاں منعقد کی گئیں بین نے اکاون دیہاتوں میں چھبیس ہزار نئے رابطے قائم کئے ، تنزانیہ نے چار ہزار چھ سونو مبائعین سے رابطے کئے جو پہلے بالکل تعلق ختم ہو چکا تھا، جماعت لائبیریا نے دوران سال 3 ہزار نو مبائعین سے رابطے بحال کئے مالی نے و دیہات کے ایک ہزار پانچ سو را بطے نئے بحال ہوئے برکینا فاسو کے مبلغ جو ہیں محب اللہ صاحب کہتے ہیں کہ وہ اپنے معلم کے ساتھ کا یا شہر سے ڈیڑھ صد کلو میٹر دور جنگل میں واقع ایک گاؤں میں گئے ، گاؤں کے سب لوگ ہمیں دیکھ کر جمع ہو گئے تو ہمیں خوشی تھی کہ اب خوب تبلیغ کا موقع ملے گا تبلیغ کریں گے مگر جب ہم نے انہیں بتایا کہ ہم جماعت احمدیہ کے مبلغ اور امام مہدی کا پیغام لے کر آئے ہیں تو کہنے لگے کہ آج سے گیارہ سال پہلے مربی طارق محمود صاحب آئے تھے اور ہم نے تو پیغام قبول کر لیا تھا ہم تو احمدی ہیں، تم لوگ کہیں غائب ہو گئے تھے اور آئندہ تمہارے سے درخواست ہے کہ اپنے رابطے منقطع نہ کرنا، یہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے رابطہ قائم ہوا ہے جماعت قائم ہوئی ہے اور رتربیت بحال ہو گئی، تو یہ بھی ان کے ایمان کی مضبوطی ہے کہ گیارہ سال تک کوئی احمدی مبلغ اور معلم وہاں نہیں گیا لیکن وہ لوگ اس پیغام پر قائم رہے جو انہوں نے قبول کیا تھا۔