خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 477
477 خطبات طاہر جلد اول ص 256 ) زندہ نظر آئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس طرف خصوصی توجہ مبذول کرائی اور اب اللہ کے اسے دفتر اول کے تمام مردہ کھاتے جاری ہو چکے ہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے دفتر سوم کی خاطر خصوصی جد و جہد کا کام لجنہ اماءاللہ کے سپرد کرنے کا اعلان فرمایا۔جیسا کہ اس سے پہلے دفتر اول مجلس خدام الاحمدیہ اور دفتر دوم مجلس انصار اللہ کی خصوصی تحویل میں تھے۔تحریک جدید کے دفتر چہارم کا اجراء 25 /اکتوبر 1985ء کو مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہوئے حضور نے تحریک جدید کے نئے مالی سال کا اعلان کیا اور پھر فرمایا:۔دفتر سوم پر بیس سال گزر چکے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم دفتر چہارم کا اعلان کریں۔۔خاص طور پر پاکستان سے باہرا بھی بہت گنجائش ہے تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد بڑھانے کی اس لئے آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق دفتر چہارم کا بھی اعلان کرتا ہوں۔آئندہ سے جو بھی نیا چندہ دہندہ تحریک میں شامل ہوگا وہ دفتر چہارم میں شامل ہوگا اور باہر کی دنیا میں خصوصیت کے ساتھ بچوں کو ، نئے احمدیوں کو ، نئے بالغ ہونے والوں کو اس میں شامل کریں۔بہت معمولی قربانی کے ساتھ ایک بہت عظیم الشان اعزاز آپ کو نصیب ہو جائے گا۔وکالت مال ثانی کا قیام وکالت مال تحریک جدید بیرون پاکستان کے تمام چندوں کا حساب رکھتی تھی۔حضور نے اس کا بوجھ کم کرنے کے لئے وکالت مال ثانی قائم فرمائی اور اس کا مقصد یہ بیان فرمایا کہ وہ بیرونی دنیا میں صرف چندہ تحریک جدید کے لئے وقف ہوگی۔(خطبات طاہر جلد اول ص 258)