خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 478 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 478

478 وقف جدید کی تحریک کو ساری دنیا تک وسیع کرنے کا اعلان 27 دسمبر 1985ء کو حضور نے مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہوئے وقف جدید کے نئے مالی یعنی 29 ویں سال کا اعلان فرمایا۔حضور نے وقف جدید کی دینی خدمات خاص طور پر ہندوستان کی وقف جدید کے شیریں ثمرات کا بہت احسن رنگ میں تذکرہ فرمایا اور پھر ہندوستان اور پاکستان میں وقف جدید کے پھیلتے اور بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر وقف جدید کی تحریک کو ساری دنیا تک وسیع کرنے کا اعلان کیا۔حضور نے فرمایا :۔اس غرض سے کہ ہندوستان میں وقف جدید کی تحریک کو مضبوط کیا جائے اور اس غرض سے کہ پاکستان میں بھی جہاں کام پھیل رہا ہے اور نئی ضرورتیں پیدا ہوتی ہیں۔اس کام کو تقویت دی جائے۔میں اس سال وقف جدید کی مالی تحریک کو پاکستان اور ہندوستان میں محدودر کھنے کی بجائے ساری دنیا میں وسیع کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اس سے پہلے وقف جدید صرف پاکستان تک محدود تھی اور باہر سے اگر کوئی شوقیہ چندہ دینا چاہے تو اس سے لے لیا جا تا تھا، لیکن کبھی تحریک نہیں کی گئی۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر باہر کی دنیا کو موقع ملے تو ایک عظیم الشان وقت کی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کی توفیق ملے گی اور دوسرے یہ کہ کوئی وجہ نہیں کہ باہر کے احمدی پاکستان اور ہندوستان کی دینی خدمتوں سے محروم رہیں۔جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے احمدی کبھی بھی بیرونی خدمتوں سے محروم نہیں رہے، بلکہ ساری دنیا میں جو احمد بیت خدا کے فضل سے قائم ہوئی ہے اس میں سب سے بڑا کردار ، سب سے نمایاں کردار پہلے ہندوستان کے احمدیوں نے اور پھر ہندوستان اور پاکستان کے احمدیوں نے ادا کیا تو باقی دنیا میں پھیلے ہوئے احمدیوں کو بھی یہ طلب ہونی چاہئے طبعا کہ ہم کیوں ان علاقوں کی خدمت سے محروم رہ جائیں جنہوں نے ایک زمانے میں عظیم الشان قربانیاں کر کے ساری دنیا میں (اسلام) کا بول بالا کیا ہے۔اس قدرتی جذبے کا بھی تقاضا یہی ہے کہ ان تحریکوں کو ساری دنیا میں پھیلا دیا جائے اور ہے بہت معمولی رقم مثلاً انگلستان کے لئے میں سمجھتا ہوں کہ ایک پونڈ فی آدمی دینا سال بھر کے لئے کوئی مشکل کام نہیں اور یہ جو کم سے کم معیار ہے اس میں بچے ایک ایک پونڈ دے کر شامل ہو سکتے ہیں اور بڑے اپنے شوق سے اس میں زیادہ دے سکتے ہیں۔۔