خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 476
476 تحریک جدید اور وقف جدید کے متعلق تحریکات تحریک جدید کے دفتر اول اور دفتر دوم کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تحریک 5 نومبر 1982ء کو مسجد اقصیٰ ربوہ میں خطبہ جمعہ میں حضور نے تحریک جدید کے پس منظر پر بہت دلنشیں انداز میں روشنی ڈالی اور فرمایا کہ تحریک جدید کا آغاز 1934ء میں ہوا اور آغاز میں اس میں شامل ہونے والے احمدی دفتر اول میں شمار کئے گئے پھر فرمایا: دفتر اول دس سال تک بلا شرکت غیر جاری رہا۔یعنی 1934ء سے 1944 ء تک کوئی اور دفتر اس کا رقیب نہیں تھا۔جو لوگ بعد میں شامل ہوئے وہ بھی اسی دفتر میں شامل ہوتے تھے لیکن 1944 ء میں ایک نئے دفتر کا آغاز ہوا جسے دفتر دوم کہا جاتا ہے۔دفتر دوم کے جاری ہونے کے بعد دفتر اول میں داخلے کے رستے بند ہو گئے اور نکلنے کے رستے جاری رہے یعنی پانچ ہزار یا اس سے کچھ زائد چندہ دہندگان جو دفتر اول میں شامل تھے ان کو اللہ کی تقدیر بلاتی رہی۔۔اور آج ان میں سے صرف دو ہزار زندہ باقی ہیں۔جنہوں نے دفتر اول میں حصہ لیا تھا۔میری خواہش ہے کہ یہ دفتر قیامت تک جاری رہے اور جو لوگ ایک دفعہ اسلام کی ایک مثالی خدمت کر چکے ہیں ان کا نام قیامت تک نہ مٹنے پائے اور ان کی اولادیں ہمیشہ ان کی طرف سے چندے دیتی رہیں اور ایک بھی دن ایسا نہ آئے جب ہم یہ کہیں کہ اس دفتر کا ایک آدمی فوت ہو چکا ہے خدا کے نزدیک بھی وہ زندہ رہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے اس دنیا میں بھی ان کی زندگی کی علامتیں ہمیں نظر آتی رہیں“۔( خطبات طاہر جلد اول ص 255,254 ) دفتر دوم کا آغاز 1944ء میں ہوا اور دفتر اول میں داخلے کے رستے بند ہو جانے کے بعد ا کیس سال تک یہ دفتر جماعت کے چندہ دہندگان حاصل کرتا رہا۔یہاں تک کہ 1965ء میں اس دفتر کو بھی بند کر دیا گیا اور دفتر سوم کا آغاز ہوا۔حضور نے دفتر دوم کو زندہ رکھنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔اس دفتر کو بھی میں یہی نصیحت کرتا ہوں کہ جو دوست فوت ہو چکے ہیں دفتر دوم کی آئندہ نسلیں ان کے نام کو زندہ رکھنے کی خاطر یہ عہد کریں کہ کوئی فوت شدہ دوست اس لسٹ سے غائب نہ ہونے دیا جائے گا اور ان کی قربانیاں جاری رہیں گی تاکہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اللہ کے نزدیک وہ فعال شکل میں