خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 475
ہے۔475 ٹف ٹائلز بنانے کا ایک پلانٹ بھی اس ادارہ کے تحت محلہ دارالفضل میں لگایا گیا ہے۔جو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت تعمیر ہونے والی عمارات کے علاوہ تجارتی بنیادوں پر نہایت اعلیٰ معیار کی نائل بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کر رہا ہے۔ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس: ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس کا قیام بھی خدمت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سروس کا بنیادی مقصد ربوہ اور گردونواح کے مقامات پر آتشزدگی یا دیگر حادثات کے مواقع پر فائر فائٹنگ اور ریسکیو ورک کی خدمات مہیا کرنا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت مورخہ 19 اگست تا 7 ستمبر 2000ء کو پہلی فائر فائٹنگ کلاس کا انعقاد ہوا۔نومبر 2000ء میں یہ فائر سروس تنظیمی طور پر فعال ہوئی۔فائر سروس کا ابتدائی دفتر ایوان محمود میں مرکز عطیہ خون کی پرانی عمارت کی بیسمنٹ میں قائم کیا گیا تھا جواب الحمد للہ نی دومنزلہ عمارت میں منتقل ہو گیا ہے۔جس میں استقبالیہ، سٹنگ لاؤنج، سپرنٹنڈنٹ آفس، فائر فائٹرز کے لئے ایک کلاس روم ، گیسٹ روم ، ریسٹ روم ، کچن ، فائر ٹرکس کے لئے ہال اور ایک سٹور بنایا گیا ہے۔ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے پاس اس وقت تین عدد فائر ٹرکس اور فائر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈ کا ضروری سامان موجود ہے۔عملے میں ایک فائر سپرنٹنڈنٹ، پانچ فائر مین، چار ڈرائیور ایک اکاؤنٹنٹ اور ایک مددگار کارکن کے علاوہ چھ دوسرے کارکن بھی شامل ہیں۔جبکہ 40 سے زائد رضا کار فائر فائٹرز آن کال ہوتے ہیں۔اکتوبر 2003ء میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس فائر سروس کا نام ”ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس“ رکھنے کی منظوری مرحمت فرمائی۔فائر سٹیشن کے ساتھ خوبصورت سکوائش اور ٹینس کورٹس کے علاوہ ایک ہیلتھ کلب ”فضل عمر“ بھی بنایا گیا ہے۔