خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 385 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 385

385 جماعت احمدیہ کے ایک ماہنامہ مصباح سے نقل کرنے کے بعد لکھا کہ یہ الفاظ و عبارت قادیانی امت کے شعبہ مستورات کے بقول ان کے علمی ، مذہبی اور ادبی رسالہ ماہنامہ مصباح ربوہ کے تازہ شمارہ بابت اگست سے ماخوذ ہے۔ایک بار ان الفاظ کو پھر سے پڑھئے اور پھر اگر توفیق الہی ہو تو حسب ذیل سوالات کا جواب اپنے آپ سے، اپنی سیاسی جماعت کے قائدین، اپنے مذہبی فرقوں کے مبلغین سے، فرقہ واریت کی بنیاد پر ایک دوسرے کو سب وشتم کرنے والے واعظین سے معلوم کیجئے اور پھر ایک مرتبہ سوچئے کہ جو جماعت، جو تنظیم اور جس جماعت اور تنظیم کی قیادت اس انداز سے سوچنے اور منظم طریقے پر عمل کرنے کا مستحکم ارادہ رکھتی بلکہ عمل شروع کر چکی ہو، چاہے وہ سر تا قدم کفر و الحاد کی علمبر دار ہی کیوں نہ ہو، اسے شکست دینے یا اس کے غلط عقائد سے دوسروں کو بچانے کے لئے صرف پُر جوش تقریریں، نعرے اور وقتی جذبات کے تحت شدید سے شدید تر چلائی جانے والی تحریکات مؤثر ثابت ہوسکیں گی“۔(ہفت روزہ ”المنبر ، فیصل آباد 10 ستمبر 1980ء) یہ منصوبہ آغاز کی نسبت بہت وسعت اختیار کر چکا ہے۔اس کے علاوہ کئی احباب نے خلفاء سلسلہ کی اجازت سے سکالرشپس دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو نظارت تعلیم کے زیر اہتمام ہر سال منعقد ہوتا ہے۔1۔میاں محمد صدیق بانی میٹرک سکالرشپ 2۔میاں محمد صدیق بانی گولڈ میڈل وسکالرشپ انٹر میڈیٹ 3- صادقہ فضل سکالرشپ 4۔خورشید عطا سکالرشپ 5۔سندس باجوہ سکالرشپ 23 مارچ 2008 ء کو ان سکیموں کے تحت 16 انعامات دیئے گئے۔(الفضل 28 مارچ 2008 ء ) آہستہ آہستہ یہ منصوبہ عالمگیر حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب کئی ملکوں میں احمدی طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیمی پوزیشنیں حاصل کرنے پر انعامات کے لئے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔