خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 384 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 384

384 اس کے علاوہ پرائمری کے وظیفہ کے امتحان ، مڈل اور میٹرک کے امتحانات میں پہلی تین تین سو پوزیشنیں ، انٹر میڈیٹ اور بی اے، بی ایس سی کے امتحان میں پہلی دو دو سو پوزیشنیں اور ایم اے، ایم ایس سی ، میڈیکل اور انجینئر نگ کے (Final) امتحان میں ہر مضمون کی اوپر کی سات پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء کو تفاسیر سیدنا حضرت اقدس مسیح موعودا اور تفسیر صغیر دینے کا اعلان کیا۔ادا ئیگی حقوق طلباء سکیم کے تحت حضور کی زندگی میں 126 طلباء وطالبات نے 2,98,280 روپے کے وظائف حاصل کئے۔تمغہ جات سکیم کے تحت پہلی تقریب تقسیم تمغہ جات 13 جون 1980ء کو منعقد ہوئی۔حضور کی زندگی میں اس طرح کی 7 تقاریب منعقد ہوئیں جن میں 32 تمغے تقسیم کئے گئے۔اول 17۔دوم 10۔سوم 5 الفضل خلیفہ ثالث نمبر 38,37) ہزاروں ہزار طلباء وطالبات کے خطوط ملنے پر حضور کی طرف سے انہیں جوابات دیئے جاتے رہے اور میٹرک سے اوپر تک کی تمام کلاسوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات کو حضور کی طرف سے ہزاروں روپے کے انعامی تمغہ جات اور انعامی کتب بھی حوصلہ افزائی کے لئے دیئے گئے۔میٹرک سے اوپر تک کی کلاسوں میں ٹاپ کے 200 اور 300 طلباء و طالبات کو حضور انور کے دستخطوں سے جوابات ارسال کئے گئے۔حضور کے دور خلافت میں احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن بھی قائم کی گئی۔حضور نے 10 نومبر 1980ء کو اس کے پہلے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ احمدی طالبعلم تحقیق اور علم کے میدان میں ساری دنیا سے آگے نکل جائیں۔حضور نے احمدی طالب علموں کو دماغی قومی بڑھانے کے لئے سویا یستھین کپسول استعمال کرنے کی تحریک فرمائی اور بہت سے طلباء کو تحفہ بھی عطا فرمائے۔برکت سے بھرا منصوبہ (ماہنامہ مصباح دسمبر 1982ء ص 96) احمد یہ تعلیمی منصوبہ کی غیر معمولی اہمیت اور عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے۔مولوی عبدالرحیم اشرف ایڈیٹر ” المنبر ، فیصل آباد نے اپنے رسالہ میں احمدیہ تعلیمی منصوبہ کا پروگرام حضور کے الفاظ میں