خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 386
386 صحت وصفائی کے بارہ میں تحریکات مجلس صحت کا قیام حضرت خلیفہ المسح الثالف نے یکم مارچ 1972ء کو تعلیم الاسلام کانچ کی سالانہ کھیلوں سے تقسیم انعامات کے موقع پر مجلس صحت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔آج میں سارے ربوہ کو ایک مجلس میں منسلک کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اس مجلس کا نام مجلس صحت ہوگا۔اس کے جملہ انتظامات آپ لوگوں نے خود سرانجام دینے ہیں اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔جس میں دو نمائندے تعلیم الاسلام کا لج تعلیم الاسلام ہائی سکول اور جامعہ احمدیہ کے طلباء میں سے لئے جائیں گے۔دو خدام الاحمدیہ کے اور دو انصار اللہ کے نمائندے بھی اس میں شامل ہوں گے اس کے علاوہ ایک کمیٹی کا صدر ہوگا۔ربوہ کے تمام باشندوں کے لئے کھیلوں اور ورزش جسمانی کا انتظام کرنا اور اس کے لئے گراؤنڈز مہیا کرنا بھی اس کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔(الفضل 7 مارچ 1972ء) مجلس صحت نے ربوہ میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹ بال، والی بال ، میروڈ بہ، باڑی، کبڈی وغیرہ کی ٹیمیں تیار کیں۔ان کے لئے گراؤنڈز مہیا کیں۔ربوہ کے محلہ جات میں مختلف گراؤنڈ مہیا کرنے کے بعد ربوہ کی ممتاز شخصیتوں کو ان کا نگران مقرر کیا گیا اور ربوہ کی ٹیمیں ربوہ سے باہر جا کر فٹ بال اور کبڈی وغیرہ کے میچ کھیلنے کے لئے جاتی رہیں۔حضور نے اس مجلس اور کھلاڑیوں کے لئے ایک کالا اور سفید دھاریوں والا رومال تیار کر وایا اور ایک رنگ میں اس کو پر و گر گردن میں ڈالنے کا ارشاد فرمایا۔بعد میں یہ رومال اور چھلا حضور نے خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری قرار دے دیا۔سیر کی تحریک 3 مارچ 1972 ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے تمام اہل ربوہ کو سیر کرنے کی تلقین کی اور مجلس صحت کو ہدایت کی ربوہ کی تمام کھلی جگہوں کو سیر گاہوں اور باغوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا ئیں۔حضور نے