خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 382
382 نہیں ہو گا نہ بچہ کی اپنی غفلت کی وجہ سے اور نہ جماعت کی غفلت کی وجہ سے۔علم کے میدان میں آگے بڑھو خطبات ناصر جلد 6 ص 137 ) اسی طرح حضور نے خطبہ جمعہ 16 جولائی 1976 ء میں فرمایا:۔علموں کے میدان میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔علموں میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بہت سارے علوم یعنی سائنسز ہیں۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرتا ہے نسبتی لحاظ سے آج آپ دوسروں سے آگے نکل رہے ہیں لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے، میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو جتنے ذہن دیئے ہیں کچھ اپنی غفلت کے نتیجہ میں اور کچھ اپنے ماحول کی غفلت کے نتیجہ میں ، سارے کے سارے پنپ نہیں رہے ترقی نہیں کر رہے نشو و نما نہیں حاصل کر رہے۔میں نے اعلان کیا اور بار بار اعلان کیا کہ جو اچھا دماغ ہے اگر وہ جماعت کے علم میں آجائے میرے علم میں آجائے تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ ضائع ہو جائے اس کے لئے پیسے کہاں سے لا ئیں بلکہ اس کے لئے ہم فوری انتظام کرنے کے لئے سوچتے ہیں اور خدا تعالیٰ ہی انتظام کرتا ہے وہی دینے والا ہے۔اگر تم جماعت احمدیہ کے فرد ہو اور امام جماعت نے کہا ہے کہ تم آگے پڑھو گے تو تم کیسے نہیں پڑھ سکتے ؟ پڑھو گے! چنانچہ کئی لڑکے باہر بھی گئے خدا نے ہمیں بڑے اچھے دماغ دیئے ہیں وہ غیر ملکوں میں گئے اور انہوں نے بڑا Shine کیا۔خطبات ناصر جلد 6 ص 491,489) جوبلی منصوبہ اس سلسلہ میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے 1979ء میں نوبیل انعام حاصل کیا۔حضور نے انہیں جلسہ سالانہ 1979ء کے سٹیج پر بلا کر خطاب کا موقع عطا فرمایا اور فرمایا کہ مغربی اقوام کو شکست دینے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں تعلیمی میدان میں شکست دی جائے۔حضور نے فرمایا کہ اگلے 100 سال میں ہمیں ڈاکٹر عبدالسلام کی قابلیت کے 1000 سائنسدان