خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 300
دونوں کی راہنمائی فرمائی۔300 1947ء: آزاد کشمیر کی عارضی حکومت 4 اکتوبر : آزاد کشمیر کی عارضی حکومت کی بنیا د حضرت مصلح موعودؓ کے ہاتھوں سے رکھی گئی اور خواجہ غلام نبی گل کار صدر عارضی جمہوریہ حکومت کشمیر کی طرف سے مہاراجہ کشمیر ہری سنگھ کی معزولی کا اعلان کیا گیا۔سردار محمد ابراہیم خان وزیر اعظم تھے۔24 اکتوبر کوخواجہ غلام نبی صاحب کے چلے جانے کے بعد زمام حکومت سر دارا براہیم صاحب نے سنبھال لی۔19 اکتوبر : حضور نے انکشاف فرمایا کہ مہاراجہ کشمیر ہندوستان سے الحاق کا مخفی سمجھوتہ کر چکا ہے۔نیز فرمایا کہ حیدر آباد اور کشمیر کے الحاق کو یکساں اصولوں پر طے ہونا چاہئے۔پاکستان کا فائدہ اس میں ہے کہ کشمیر اس کے ساتھ الحاق کرے کشمیر فنڈ اور لیکچرز 12 نومبر : حضور نے مجاہدین کشمیر کی اعانت کے لئے کشمیر فنڈ کی تحریک کی نیز حضور نے پاکستان کے مختلف شہروں میں لیکچر دیئے اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کی۔1948 حضور کی زیر ہدایت انجمن مہاجرین جموں و کشمیر مسلم کانفرنس قائم ہوئی جس کے جملہ اخراجات کے کفیل خود حضور تھے۔جنوری: کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پیش ہوا جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے پاکستان کی کامیاب وکالت کی۔آپ کی کوشش سے 13 اگست 1949 ء کو آزادانہ استصواب رائے کی قرارداد پاس کی گئی۔حضور نے انہی دنوں فرمایا کہ سیکیورٹی کونسل اس معاملہ کا فیصلہ انصاف کے مطابق نہیں کرے گی بلکہ بین الاقوامی سیاست کے پیش نظر اس کا فیصلہ ہوگا۔