خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 299
299 1932ء کو ہوا اور حضور کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔اس میں شیخ محمد عبد اللہ صاحب صدر اور چوہدری غلام عباس صاحب جنرل سیکرٹری چنے گئے۔17 مئی 1933ء: بعض خفیہ سازشوں کی بناء پر حضور نے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔مگر حضور نے اہل کشمیر کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔4 /اگست 1934ء: اخبار اصلاح کا اجراء حضور کی خاص ہدایت پر مسلمانان کشمیر کے حقوق کی ترجمانی کے لئے سرینگر سے سہ روزہ اخبار اصلاح جاری کیا گیا جو 1947 ء تک جاری رہا۔اس نے مسائل حاضرہ میں بر وقت را ہنمائی کر کے اہم خدمات سرانجام دیں۔1936ء مجلس کشامرہ قادیان میں مجلس کشامرہ کی بنیاد ڈالی گئی جس کا مقصد کشمیر کے طلباء اور دیگر احباب کے لئے کام کرنا تھا۔جون 1938ء کشمیر میں فسادات شروع ہو گئے جس پر حضور نے ایک پمفلٹ بعنوان ” کشمیر ایجی ٹیشن 1938ء کے متعلق چند خیالات شائع فرمایا اور مفید مشورے دیئے۔1944 حضور کی ہدایات پر مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی حفاظت کے لئے آل جموں و کشمیر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نام سے ادارہ قائم ہوا۔جس کے صدر خواجہ غلام محمد صاحب اور سیکرٹری خواجہ غلام نبی گل کارا نور تھے۔جون : حکومت کشمیر کی طرف سے شاہی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا جس میں مسلمانان کشمیر کی نمائندگی میں خواجہ غلام نبی صاحب گل کار، چوہدری عبد الواحد صاحب اور خواجہ عبدالرحمان ڈار صاحب شامل تھے۔مارچ 1946ء: محمد عبد اللہ صاحب نے کشمیر چھوڑ دو تحریک شروع کی جس پر حضور نے مسلمانوں اور حکومت