خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 243 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 243

243 ہندوستان میں 06-2005 ء میں وقف جدید کے ذریعہ 186 اور 07-2006ء میں 154 نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔وقف جدید کی کامیابی کا یقین دلاتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہو کر رہے گا۔میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں۔میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے خدا تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کر دے گا۔جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے اتارے گا۔“ سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید (الفضل 4 اگست 2006ء۔خطاب 28 جولائی 2007ء) 66 (الفضل 7 جنوری 1958ء) جدید کے خدام، اہل وقف در حبیب چراغ، وفا کے پیمانے ہیں سر بکف وہ کہ جن کے ہاتھوں میں سونپی گئی دلوں کی کلید ( عبد السلام اختر - الفضل 31 مئی 2006 ء )