خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 242
242 ان لوگوں کی اگلی نسلیں بھی احمدیت کی گود میں پلی بڑھی ہیں اور اخلاص میں بڑھی ہوئی ہیں، بڑی مخلص ہیں۔شروع زمانے میں وسائل کی کمی کی وجہ سے وقف جدید کے معلمین جنہوں نے میدان عمل میں کام کیا وہ بڑی تکلیف میں وقت گزارا کرتے تھے۔ان علاقوں میں طبی امداد کی ، میڈیکل ایڈ (Medical Aid) کی سہولتیں بھی نہیں تھیں۔اس لئے اپنے لئے بھی اور وہاں کے رہنے والے لوگوں کے لئے بھی کچھ دوائیاں، ایلو پیتھی اور ہومیو پیتھی وغیرہ ساتھ رکھا کرتے تھے۔اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں موبائل ڈسپنسری ہے، دیہاتوں میں جاتی ہے، میڈیکل کیمپ بھی لگتے ہیں۔با قاعدہ کوالیفائڈ (Qualified) ڈاکٹر وہاں جاتے ہیں۔اسی طرح جماعت نے مٹھی میں ایک بہت بڑا ہسپتال بنایا ہے۔اس میں آنکھوں کا ایک ونگ (Wing) بھی ہے۔تو وقف جدید کی تحریک میں پاکستان کے احمدیوں نے اپنی تربیت اور تبلیغ کے لئے اُس زمانے میں بڑھ چڑھ کر قربانیاں پیش کیں اور اللہ کے فضل سے اب تک کر رہے ہیں اور کام میں بھی اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت وسعت پیدا ہو چکی ہے اور کام بہت آگے بڑھ چکا ہے۔اللہ تعالیٰ جس طرح جماعت پر فضل فرما رہا ہے یہ تو بڑھتا (الفضل 6 مارچ 2007ء) ہی رہنا ہے۔ہومیوڈسپنسری: دفتر وقف جدید میں 1960 ء سے ایک ہو میو پیتھی ڈسپنسری قائم ہے جہاں سے قریباً 200 افراد روزانہ دوائی حاصل کرتے ہیں اور معلمین اصلاح وارشاد تعلیم و تربیت کے علاوہ طبی خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں۔وقف جدید ہندوستان ہندوستان میں بھی وقف جدید نہایت اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے چنانچہ 1200 کے قریب معلمین کام کر رہے ہیں اور ان کے ذریعہ لاکھوں افراد گزشتہ 4 سال کی عالمی بیعتوں میں شامل ہو چکے ( الفضل 28 مارچ 2006ء ) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 2007ء میں وقف جدید بھارت کو 5 لاکھ چندہ دھندگان کا ٹارگٹ دیا الفضل 6 مارچ 2007 ء )