خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 227 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 227

227 ہم بڑھاتے رہیں گے کئی غربا اس لئے محنت نہیں کرتے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم آگے تو پڑھ نہیں سکتے خواہ مخواہ کیوں مشقت اٹھائیں لیکن اس طرح جب ان کے لئے ترقی کا امکان ہوگا تو وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں گے مڈل میں اول رہنے والوں کے لئے جو وظیفہ مقرر ہے وہ صرف تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے طلباء کے لئے ہی مخصوص ہوگا کیونکہ سب جگہ مڈل میں پڑھنے والے احمدی طلباء میں مقابلہ کے امتحان کا انتظام ہم نہیں کر سکتے۔یونیورسٹی کے امتحان میں امتیاز حاصل کرنے والا خواہ کسی یونیورسٹی کا ہو وظیفہ حاصل کر سکے گا ہم صرف زیادہ نمبر دیکھیں گے کسی یونیورسٹی کا فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ رہنے والا طالب علم بھی اسے حاصل کر سکے گا اور اگر کسی بھی یونیورسٹی کا کوئی احمدی طالب علم یہ امتیاز حاصل نہ کر سکے تو جس کے بھی سب سے زیادہ نمبر ہوں اسے یہ وظیفہ دے دیا جائے گا۔انگلستان یا امریکہ میں حصول تعلیم کے لئے جو وظیفہ مقرر ہے اس کے لئے ہم سارے ملک میں اعلان کر کے جو بھی مقابلہ میں شامل ہونا چاہیں ان کا امتحان لیں گے اور جو بھی فرسٹ رہے گا اسے یہ وظیفہ دیا جائے گا“۔(انوار العلوم جلد 15 ص436) اس سلسلہ میں ایک نہایت ایمان افروز بات یہ ہے کہ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اس وقت میٹرک میں زیر تعلیم تھے۔انہوں نے ان وظائف سے استفادہ کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ان کے والد چوہدری محمد حسین صاحب بیان کرتے ہیں کہ جس دن حضور کی تقریر ہوئی اسی شام ہماری جماعت جھنگ شہر کی حضور سے ملاقات تھی۔وہ لکھتے ہیں :۔عزیز سلام سلمہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ تھے۔میں نے عرض کی کہ حضور یہ وظائف جو حضور نے اعلان فرمائے ہیں۔عزیز سلام سب لے جائے گا۔حضور حیران ہوئے اور چپ ہو گئے۔1940ء میں عزیز سلام سلمہ اللہ تعالیٰ نے میٹرک کا امتحان دیا اول آکر ریکارڈ توڑا۔حضرت صاحب بہت خوش ہوئے اور حسب اعلان وظیفہ کے علاوہ ایک سو روپیہ نقد ریکارڈ مات کرنے کا اعلان کیا اور دیا۔ایف اے اور بی اے میں اسی طرح ہوا۔عزیز کا بی اے کا ریکارڈ 1944 ء سے تا حال موجود ہے۔انگلش آنرز کا ریکارڈ تاحال موجود ہے۔حضور نے علاوہ وظیفہ کے دوسور و پیہ نقد انعام دیا۔ڈاکٹر صاحب نے میٹرک ایف اے، بی اے اور ایم اے میں یہ اعلان کردہ وظائف حاصل عالمی شہرت یافتہ سائنسدان عبدالسلام از عبدالحمید چوہدری ص 35) کئے۔