خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 201 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 201

201 دوستوں اور سیٹھ عبداللہ بھائی صاحب کے خاندان اور جماعت احمدیہ کی طرف سے اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ بیرونی جماعتوں کو اس فنڈ میں شریک ہونے کا موقعہ دینے کے بعد دولا کھ میں جو کمی رہے گی وہ ہم پوری کر دیں گئے“۔اسی اثناء میں ساری فہرست تیار ہونے کے بعد جب رقوم کی میزان کی گئی تو حضور نے اعلان فرمایا کہ: اس جلسہ میں شریک ہونے والوں نے اپنی طرف سے یا اپنے غیر حاضر دوستوں اور رشتہ داروں کی طرف سے جو چندے پیش کئے ہیں ان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ممکن ہے جلدی میں ان رقوم کی میزان کرنے میں کچھ غلطی ہو گئی ہو۔لیکن اس وقت جس قدر چندہ ہو چکا ہے۔وہ دو لاکھ بائیس ہزار سات سو چونسٹھ روپے شمار کیا گیا ہے۔اس کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے یہ فرماتے ہوئے کہ یہ سجدہ شکر ہے پھر سجدہ کیا اور تمام مجمع حضور کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو گیا اور نہایت رقت سے دعائیں کیں۔سجدہ سے اٹھنے پر حضور نے فرمایا: بعض مواقع پر بولنے سے خاموشی زیادہ اچھی ہوتی ہے۔اس لئے میں اس جلسہ کو اللہ کے نام پر ختم کرتا ہوں اور دوستوں کو واپسی کی اجازت دیتا ہوں۔مجھے جو کچھ کہنا ہوگا بعد میں خطبات میں کہوں گا“۔اس کے بعد مجلس مشاورت کا آخری اجلاس برخواست ہو گیا۔منارة اسبیح ہال کے ساتھ ایک عظیم الشان لائبریری کی سیکیم حضرت خلیفۃ المسیح الثانی لمصلح الموعود کو اللہ تعالیٰ نے دور بین آنکھ بخشی تھی اور آپ کا ہر نیا قدم بصیرت اور معاملہ نہی کی نئی سے نئی راہیں کھول دیتا تھا۔منارة اسبیح ہال کی تحریک کسی سوچی ہوئی تجویز کا نتیجہ نہیں تھی۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے مجلس شوری کے موقعہ پر خود ہی جماعت کے دلوں میں ایسا زبردست جوش اور اخلاص پیدا کر دیا کہ اندازہ سے بھی زیادہ چندہ نقد اور وعدوں کی صورت میں ہو گیا اور جب یہ خبر شائع ہوئی تو باہر کے دوستوں کی طرف سے بھی تقاضا ہونے لگا کہ ہمیں بھی ثواب میں شامل کیا جائے اور ساتھ ہی چندے بھی آنے لگے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک طرف تو خطبہ جمعہ 20 اپریل 1945ء میں اعلان فرمایا کہ