خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 202
202 جماعت کا ہر فرد اس مد میں چندہ لکھوا سکتا ہے اور پانچ سال کے عرصہ میں بالاقساط یا یکمشت ادا کر سکتا ہے۔مگر دوسری طرف جماعت کے دوستوں کو بتایا کہ مجوزہ ہال کم از کم پچیس لاکھ روپیہ میں بنے گا۔اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کے بعد ہمیں ایسی صورت سوچنی چاہئے کہ جس سے ہم اس ہال کو اسلام کی تبلیغ کا عظیم الشان مرکز بنادیں اور وہ اس طرح ممکن ہے کہ ہال کے ساتھ سولہ لاکھ روپے کے مصرف سے ظیم اور مثالی لائبریری بھی بنائیں جس میں دنیا کے تمام مذاہب کی اہم کتابیں اور اسلام کی قریباً ساری کتابیں جمع کرنے کی کوشش کی جائے۔اس سلسلہ میں حضور نے مجوزہ لائبریری کی نسبت ایک تفصیلی سکیم بھی تیار کی۔چنانچہ فرمایا:۔یوں تو لائبریری پڑھنے ہی کے لئے ہوتی ہے۔لیکن ہماری غرض چونکہ یہ ہوگی کہ اسلام کی تبلیغ کو ساری دنیا میں پھیلائیں اس لئے ساری دنیا میں تبلیغ پھیلانے کے لئے ضروری ہوگا کہ ہم ایسے آدمی تیار کریں جو ہر زبان جاننے والے ہوں۔یا اگر ہر ایک زبان نہیں تو نہایت اہم زبانیں جاننے والے ہوں۔جن زبانوں میں ان مذاہب کی کتابیں پائی جاتی ہیں۔مثلاً یونانی ہے، عبرانی ہے تا کہ عیسائیت اور یہودیت کا لٹریچر پڑھ سکیں اور عربی جاننے والے بھی ہوں تا کہ اسلام کا لٹریچر پڑھ سکیں۔فارسی جاننے والے بھی ہوں تا کہ اسلام کا لٹریچر پڑھ سکیں۔سنسکرت اور تامل جاننے والے بھی ہوں تا کہ ہندو اور ڈریوڈینس کا لٹریچر پڑھ سکیں۔پالی زبان جاننے والے بھی ہوں تا کہ بدھوں کا لٹریچر پڑھ سکیں۔چینی زبان جاننے والے ہوں تا کہ کنفیوشس کا لٹریچر پڑھ سکیں اور پہلوی زبان بھی جاننے والے ہوں تا کہ زرتشتیوں کا لٹریچر پڑھ سکیں۔اسی طرح پرانی دو تہذ یہیں ایسی ہیں کہ گواب وہ تہذیبیں مٹ چکی ہیں مگر ان کا لٹریچر ملتا ہے ان میں سے ایک پرانی تہذیب بغداد میں تھی اور ایک مصر میں تھی ان کا لٹریچر پڑھنے کے لئے بابلی زبان اور ہلیو گرافی جاننے والے چاہئیں تا کہ ان کے لٹریچر کو پڑھ کر اسلام کی تائید میں جو حوالے مل سکیں ان کو جمع کریں اور ان کے ذریعہ اسلام پر جو حملے ہوتے ہیں ان حملوں کا جواب دے سکیں۔۔۔پس ہمارے لئے ضروری ہوگا کہ ہم اس قسم کے لٹریچر کا مطالعہ کرنے والے لوگ پیدا کریں اور ان کو اس کام کے لئے وقف کریں کہ وہ لائبریری میں بیٹھ کر کتابیں پڑھیں اور معلومات جمع کر کے مدون صورت میں مبلغوں کو دیں تا وہ انہیں استعمال کریں۔اسی طرح وہ اہم مسائل کے متعلق تصنیفات تیار کریں۔اگر ان لوگوں کی رہائش اور گزارہ کے لئے دولاکھ روپیہ وقف کریں تو یہ اٹھارہ