تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 17 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 17

16 یہ تو میں نے صرف ایک مثال عرض کی ہے۔در نہ جیسا کہ میں اشارہ کر چکا ہوں دونوں سیجوں کے حالات و وقائع میں بکثرت اور بے نظیر اشتراک پایا جاتا ہے۔اور مجھے یقین ہے کہ جوں جوں تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا۔متعدد نئے نئے پہلو منکشف ہوں گے۔دعوی مثیل مسیح کا واقعاتی شہادتوں کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوئی مثیل مسیح کے ثبوت میں برت روحانی ثبوت ایک زبر دست روحانی ثبوت یہ دیا ہے کہ خدا کی محجوب باتوں میں سے جو مجھے ملی ہیں ایک یہ بھی ہے جو میں نے عین بیداری میں جو کشفی بیداری کہلاتی ہے۔بیسویچ میں سے کئی دفعہ ملاقات کی ہے۔اور اس سے باتیں کر کے اس کے اصل دعوئی اور تعلیم کا حال دریافت کیا ہے۔یہ مکاشفہ کی شہادت ہے دلیل نہیں ہے بلکہ میں یقین رکھنا ہوں کہ اگر کوئی طالب حق نیت کی صفائی سے ایک مدت تک میرے پاس رہے اور وہ حضرت مسیح کو کشفی حالت میں دیکھنا چاہے تو میری توجہ اور دعا کی برکت سے وہ ان کو دیکھ سکتا ہے۔ان سے باتیں بھی کر سکتا ہے۔اور ان کی نسبت ان سے گواہی بھی لے سکتا ہے۔کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس کی زوج میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی رُوح سکونت رکھتی ہے بات تحفة قيصرية ملا