تحریک احمدیت اور اس کے نقاد

by Other Authors

Page 10 of 104

تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 10

یعنی اگر حضرت الحر مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روح عالم بالا پر ہمارے حالات سے واقف ہو جائے یا ہمیں جھانکے اور دیکھ پائے تو معلوم نہیں ہمارے متعلق کیا رائے قائم کرے کہ میرا گمان غالب ہے۔کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم آج ہمارے پاس تشریف لے آئیں تو آپ کو آج بھی اس قوم کے ہاتھوں اسی طرح مصائب اور انکا ریقی سے دوچار ہوتا پڑے گا۔جس طرح آپ پہلے اہل مکہ کے ہاتھوں دو چار ہوئے تھے۔کیونکہ ہم اس نورحق سے جیسے آپ لے کر مبعوث ہوئے تھے اسی طرح روگردانی کر چکے ہیں۔جس طرح قریش نے منہ پھیر لیا تھا اور گمراہی کے گڑھے میں جا پڑے تھے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دیوں عالی اور راہ حق سے بیزاری دیکھ کر یقینا یہ فیصلہ فرمائیں گے۔کہ یہ کہ یہ لوگ جس راستند پر چل رہے ہیں۔یہ میرا بتایا ہوا راستہ نہیں ہے اور آخری زمانہ کے لوگوں نے جو مذہب اختیار کر لیا ہے وہ ہرگز میرا مذہب نہیں۔امام مہدی کی مخالفت آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی دوبارہ سے متعلق پیش گوئیاں تشریف آوری یا سیم موجود کی آمد کے تسلسلہ میں سب سے زیادہ جن اصحاب سے پرجوش استقبال کی توقع ہو سکی تھی وہ علماء وقت اور مشائخ عصر تھے مگر اُن کی نیت سرتاج الصوفیاء حضرت محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ نے پیشگوئی فرمائی۔