تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 206 of 736

تحدیث نعمت — Page 206

۲۰۶ امیر صاحب۔جناب عالی خوشیے کے متعلق تو ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موجود تھا۔سیشن ج صاحب۔ارے صاحب ہو شہادت سعی دارے کے خلاف ہے وہی خوشیے کے خلاف ہے اگر وہ نہیں تھا تو یہ بھی نہیں تھا۔ایسر صاحب۔جناب عالی خوشیے کے متعلق تو خیال ہوتا ہے کہ وہ موجود تھا۔سیشن جج صاحب۔اچھا صاحب آپ کی مرضی۔ایسر صاحبان نمبر ۲ ، ۳ ، ہم نے اسیسر صاحب نمبر کے ساتھ اتفاق ظاہر کیا۔مج صاحب نے حکم دیا کہ ملزمان کو دو دن بعد فیصلہ سننے کے لئے جہلم ان کی عدالت میں پیش کیا جائے۔فیصلے میں دونوں کو بیری * کر دیا۔اس پانی میں سردارے اور خوشیے کے علاوہ تین چار اور بھی ملزم درج تھے۔لیکن وہ مغرور تھے۔خوشیے کی طرف سے بھی بھی عذر تھا کہ وہ دائروات میں شامل نہیں تھا۔بعد میں معلوم ہوا کہ اسیسر مصائب نمبرا واردات کے تین چار گھنٹے کے اندر اتفاقا اپنے کسی کام کی خاطر منڈی بہاؤ الدین گئے تھے جہاں یہ والہ دات ہوئی تھی اور انہیں یہ معلوم ہو گیا تھا کہ سر داراث مل نہیں تھا۔لیکن اسے پچھتانے کی کوشش ہو رہی ہے ہے۔غالب قیاس ہے کہ یہ ذکر انہوں نے دوسرے اسیسر صاحبان سے کیا ہو گا۔میں نے اس واردات سے پہلے سردارے کو لاہور میں دیکھا تھا۔ایک دیوانی اپیل میں اس نے مجھے وکیل کیا تھا۔اس موقعہ پر میں نے اسکی شکل و شباہت کے متعلق مذاقاً اسے کہا تھا اگر کبھی تمہارے خلاف قتل کا مقدمہ کھڑا کر دیا گیا تو جج صاحب تمہاری شکل دیکھتے ہی قیاس کر لیں گے کرتم نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔چند مہینے بعد یہ واردا ہو گئی اور جب مقدمہ سیشن میں گیا تو اس کی طرف سے پیغام آیا کہ میرے خلاف قتل کا مقدمہ کھڑا کر دیا گیا ہے اب آکر میری صفائی کرو۔خان آف زیدا کا روائی کے دوران میں بھی اپنی رائے کے اظہار سے نہیں رکھتے تھے۔اور شہادت اور وکلاء کی بحث کے بعد جب اسیسر صاحبان سے خطاب کرتے تو اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ایک سیشن کیس میں تین ملزم تھے (میں اس کیس میں وکیل نہیں تھا ، ایک عورت تھی ایک نوجوان لیڈ کا اور ایک پوری عمر کا مرد اس کیس میں جج صاحب نے امیر محاسبان سے یوں مخطاب فریبا اسیر صاحبانی اس میں ان تینوی مسلمہ مان پہ قتل کا الزام ہے۔ان میں سے ایک عورت ہے۔آپ جانتے ہیں اور ہم بھی جانتے ہیں اور گاندھی جی نے بھی کہا ہے کہ عورت کا کام ہے کہ گھر میں بیٹھے اور چہ منہ کاتھے۔عورت کو مردوں کی لڑائی بھرائی کے ساتھ کیا واسطہ ؟ پھر پولیس نے اس عورت کا چالان کیسے کر دیا۔آپ نے دیکھا ہے کہ یہ بک بک بہت کرتی ہے۔معلوم ہوتا ہے دوران تفتیش میں بھی پولیس