تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 794 of 1089

تذکرہ — Page 794

روپیہ کا پانچ سیر ہوگیا۔حضرت مسیح موعود (علیہ السلام ) کو لنگر کے خرچ کی نسبت فکر پڑی تو آپ ؑ کو الہام ہوا۔’’ اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَا فٍ عَبْدَ ہٗ۔‘‘ ۱؎ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۹صفحہ ۱۰۵) ۷۳۔قاضی محبوب عالم صاحبؓ ولد میاں غلام قادر صاحبؓ سکنہ لاہور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں دعا کا خط لکھا جس کے جواب میں مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹیؓ کا کارڈ موصول ہوا جس میں درج تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔’’ آج رات مَیں محبوب عالم کے لئے دعا کررہا تھا کہ مجھے الہام ہوا۔’’دِل پھیر دیا گیا ‘‘ ۲؎ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۹صفحہ ۱۳۲ مکتوب مولوی عبد الکریم صاحبؓ بنام محبوب عالم صاحبؓ) ۷۴۔بابو غلام محمد صاحبؓ ریٹائرڈ ڈرافٹسمین لاہور بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرت صاحب ؑ کا الہام ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ کچھ آگ کی چنگاریاں مجھ پر پڑیں جو میرے تک آتے ہوئے بھسم ہوگئیں۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۹صفحہ ۲۱۳) ۷۵۔شیخ زَین العابدین صاحبؓ ولد شیخ فتح محمد صاحب سکنہ تھہ غلام نبی ضلع گورداسپور نے بیان کیا کہ ’’میری بیوی کو اٹھرا کی بیماری تھی …مَیں حضرت صاحب ؑ کی خدمت میں حاضر ہوا ( اور دعا کے لئے درخواست کی)فرمایا۔آپ بھی دعا کریں اور مَیں بھی دعا کرتا ہوں۔ظہر کی نماز کے بعد سے لے کر عصر کی اذان تک حضور ؑنے دعا کی … حضور ؑ نے دُعا ختم کی اور فرمایا تمہاری دعا قبول ہوگئی اور اٹھرا کی بیماری دُور ہوگئی ہے۔اِس حمل میں لڑکا ہوگا۔آپ کی بیوی کی شکل اور بچہ کی شکل بھی مجھے دکھائی گئی ہے … خدا تعالیٰ کے فضل سے دعا کے بعد اَب تک میرا کوئی بچہ فوت نہیں ہوا۔چار لڑکے اور تین لڑکیاں زندہ موجود ہیں۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۱۱صفحہ ۶۱ تا ۶۳) ۱ (ترجمہ از مرتّب) کیا اللہ اپنے بندے کے لئے کافی نہیں۔۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) منشی محبوب عالم صاحبؓ سکنہ لاہور نے حضور ؑ کی خدمت میں بار بار ایک عورت سے رشتہ کے متعلق دعا کے لئے لکھا اور پھر ایک دفعہ یہ لکھا کہ ’’حضور اگر وہ عورت مجھے نہیں دلا سکتے تو اس جہنّم سے جس میں مَیں پڑا ہوا ہوں، مجھے نکالیں اور میرا دل اس سے پھِر جائے۔‘‘ اِس پر حضور ؑ کو مذکورہ بالا الہام ہوا اور فرمایا ’’ یا تو یہ عورت آپ کو مل جائے گی یا پھر آپ کو اس کا خیال ہی نہیں آئے گا۔‘‘ (رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۹صفحہ ۱۳۲۔مکتوب مولوی عبدالکریم صاحب ؓ بنام محبوب عالم صاحب