تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 792 of 1089

تذکرہ — Page 792

کے رہنے والے جو خدا رسیدہ اور ملہم انسان تھے، ان کو خدا کی طرف سے الہام ہوا کہ ’’ مقصودِ تو از قادیان حاصل مے شود‘‘۱؎ …(وہ) قادیان شریف تشریف لائے … حضرت مسیح موعود علیہ السلام سَیر کے لئے گھر سے باہر تشریف لائے اور احباب منتظرین آپ ؑ کے ساتھ چل دیئے۔جب حضور ؑ چند قدم باہر کو تشریف لے گئے تو خدا کی طرف سے آپ کو الہام ہوا۔’’آپ کی تلاش میں ایک شخص بازار میں پِھر رہا ہے اور آپ باہر جارہے ہیں۔‘‘ حضور ؑ پیچھے کو لَوٹ پڑے اور فرمایا۔حکم ہوا کہ بازار کو چلو… جب بڑے بازار میں چوک کے پاس پہنچے تو وہ صاحب مِل گئے۔‘‘ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۴صفحہ ۱۷ ،۱۸) ۶۵۔سیّد محمود عالم شاہ صاحبؓ ( محاسب صدر انجمن احمدیہ) حضرت خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ۔’’ایک مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے … (فرمایا) کہ مجھے بتلایا گیا ہے کہ ایک شخص نے رات دس مرتبہ زنا کیا ہے چنانچہ حضرت مولوی صاحب ؓ فرماتے تھے کہ ایک شخص نے مجھ سے اقرار کیا کہ وہ مَیں ہوں۔رات مجھے دس مرتبہ اِس قسم کے خیالات پیدا ہوئے۔‘‘ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۴صفحہ ۳۷) ۶۶۔میاں چراغ الدین صاحبؓ ولد میاں صدرالدین صاحبؓ قادیان نے بیان کیاکہ۔’’ایک دفعہ حضور ؑ میاں صاحب (حضرت مرزا محمود احمدصاحب خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز) کی اُنگلی پکڑ کر سَیر کے لئے بسراواں تشریف لے گئے جہاں پر آج کل چھپڑ ہے۔وہاں پہنچ کر فرمایا کہ ’’دیکھو میاں! گاڑی کی آواز آرہی ہے۔‘‘ پھر آپؑ یہ کہہ کر چل پڑے۔خدا کے فضل سے آج کل گاڑی کی آواز سنائی دیتی ہے۔‘‘ ( رجسٹر روایاتِ صحابہ غیر مطبوعہ نمبر ۴صفحہ ۵۶) ۶۷۔سردار ماسٹر عبدالرحمٰن صاحبؓ جالندھری لکھتے ہیں کہ میاں چراغ دین صاحبؓ چپڑاسی بیان کرتے ہیں کہ ’’اِس سے پیشتر حضور ؑ نے اپنی رؤیابیان فرمائی تھی کہ مَیں ریل گاڑی میں سوار ہوکر قادیان آیا ہوں ۱ (ترجمہ از مرتّب) تیرا مقصود تجھے قادیان میں حاصل ہوگا۔