تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 749 of 1089

تذکرہ — Page 749

(ب) حافظ حامد علی صاحبؓ نے مجھ سے کہا کہ آج رات یا شاید کہا ان دنوں میں حضرت صاحب کو الہام ہوا ہے۔’’سلطنتِ برطانیہ تا ھشت سال بعد ازاں ایام ضعف و اختلال‘‘ (سیر ت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۹۶ صفحہ ۶۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (ج) میاں عبداللہ صاحب سنوریؓ نے بیان کیا کہ۔’’مجھے (یہ) الہام اِس طرح پر یاد ہے۔’’سلطنتِ برطانیہ تا ھفت سال بعد ازاں باشد خلاف و اِختلال‘‘ (سیر ت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۹۶ صفحہ ۶۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (د) صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ نے بیان کیا۔’’مَیں نے حضرت سے یہ الہام اِس طرح پر سنا ہے۔’’قوتِ برطانیہ تا ھشت سال بعد ازاں ایام ضعف و اِختلال‘‘ (سیرت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۳۱۴ صفحہ ۲۹۱ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) غالباً ۱۲؍ جولائی ۱۸۹۲ء (خواب میں) ’’ لَہٗ تَبٌّ وَّ سَبٌّ وَّ افْتِضَاحٌ۔‘‘۱؎ (جیبی۲؎بیاض حضرت خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ۱۲؍ اکتوبر ۱۸۹۲ء ’’ یُصْلِحُ اللّٰہُ جَـمَاعَتِیْ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ تَعَالٰی۔‘‘۳؎ (جیبی بیاض حضرت خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ۲۱؍ مارچ ۱۸۹۳ء ’’کل شب کو ایک خواب اور کچھ تحریری طور پر لکھا ہوا پیش ہوا۔لکھا ہوا تو سوائے ن و ض کے اَور کچھ پڑھا نہ گیا اور خواب بھی سارا یاد نہیں رہا اخیری فقرہ یاد رہا وہ یہ تھا۔۱ (ترجمہ از مرتّب) اس کے لئے ہلاکت اور گا لیاں اور ذلت ہے۔۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ جیبی بیاض عبدالرحمٰن صاحب شاکر کارکن صدر انجمن احمدیہ ربوہ کے پاس موجود ہے جو ان کے والد مرحوم ماسٹر نعمت اللہ صاحب گوؔہرؓ کو مرزا محمود بیگ صاحبؓ آف پٹی نے دی تھی اور ان کا بیان ہے یہ بیاض انہیں حضرت خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عطا فرمائی تھی۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اللہ تعالیٰ میری جماعت کی اصلاح کردے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔