تذکرہ — Page 53
بہت ہی دُور پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک ہر ایک رفیق کو یہی جواب روح کی طرف سے ہے۔اِنَّکَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا۔وَکَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰی مَالَمْ تُـحِطْ بِہٖ خُبْرًا۔؎۱ (ازمکتوب بنام میر عباس علی صاحب لدھیانوی۔مکتوبات احمد جلد ۱ صفحہ ۵۲۴،۵۲۵ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۸۸۳ء ’’ پنڈت شیو نارائن نے جو برہمو سماج کا ایک منتخب معلّم ہے لاہور سے میری طرف ایک خط لکھا کہ میں حصّہ سوم؎۲ کا ردّ لکھنا چاہتا ہوں۔ابھی وہ خط اس جگہ نہیں پہنچا تھا کہ خدا نے بطور مکاشفات مضمون اس خط کا ظاہر کردیا چنانچہ کئی ہندوؤں کو بتلایا گیا اور شام کو ایک ہندو کو ہی جو آریہ ہے ڈاک خانہ میں بھیجا گیا تا گواہ رہے۔وہی ہندو اُس خط کو ڈاک خانہ سے لایا۔پھر میں نے پنڈت شیونارائن کو لکھا کہ جس الہام کا تم ردّ لکھنا چاہتے ہو خدا نے اُسی کے ذریعہ سے تمہارے خط کی اطلاع دی اور اُس کے مضمون سے مطّلع کیا۔اگر تم کو شک ہے تو خود قادیان میں آکر اُس کی تصدیق کرلو کیونکہ تمہارے ہندو بھائی اس کے گواہ ہیں ردّ لکھنے میں بہت سی تکلیف ہوگی اور اس طرح جلدی فیصلہ ہوجائے گا۔میں نے یہ بھی لکھا کہ اگر تم صدق دل سے بحث کرتے ہو تو تمہیں اس جگہ ضرور آنا چاہیے کہ اس جگہ اپنے بھائیوں کی شہادت سے حق الامر کھل جائے گا لیکن باوجود ان سب تاکیدوں کے پنڈت صاحب نے کچھ جواب نہ لکھا اور اس بارہ میں دم بھی نہ مارا اور وہ الہام پورا ہوا جو حصہ سوم میں چھپ چکا ہے۔سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْ بِـھِمُ الرُّعْبَ۳؎۔‘‘ ( از مکتوب بنام میر عباس علی صاحب۔مکتوبات احمد جلد اوّل صفحہ ۵۱۵، ۵۱۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) اپریل ۱۸۸۳ء ’’ ایک دفعہ اپریل۱۸۸۳ء میں صبح کے وقت بیداری ہی میں جہلم سے روپیہ روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی اور… اُس روپیہ کے روانہ ہونے کے بارہ میں جہلم سے کوئی خط نہیں آیا تھا… اور ابھی پانچ روز نہیں گذرے تھے جو پینتالیس۴۵ روپیہ کا منی آرڈر جہلم سے آگیا اور جب حساب کیا گیا تو ٹھیک ٹھیک اُسی دن منی آرڈر روانہ ہوا تھا جس دن خداوند عالم الغیب نے اُس کے روانہ ہونے کی خبر دی تھی۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد۱ صفحہ ۵۶۷، ۵۶۸ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳) ۱۸۸۳ء ’’ ایک مرتبہ اس عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک عالی شان حاکم یا بادشاہ کاایک جگہ خیمہ لگا ہوا ہے ۱ (ترجمہ از ناشر) یقیناً تو ہرگز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھے گا اور تو کیسے اس پر صبر کرسکے گا جس کا تو تجربہ کے ذریعہ احاطہ نہیں کرسکا۔(الکھف: ۶۸،۶۹ ) ۲ مراد براہین احمدیہ کا حصّہ سوم (مرزا بشیر احمد) ۳ (ترجمہ) سو عنقریب ہم ان کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے۔(براہین احمدیہ حصہ سوم روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۷۰ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴)