تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 731 of 1089

تذکرہ — Page 731

۹؍ فروری۱۹۰۸ء (الف) ’’ ۱۔آسمان مٹھی بھر رہ گیا۔۲۔اَنْتَ۱؎ اِمَامٌ مُّبَارَکٌ۔۳۔لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی الَّذِیْکَفَرَ۲؎۔۴۔بُوْرِکَ مَنْ مَّعَکَ وَ مَنْ حَوْلَکَ۳؎۔۵۔اِنِّیْ مَعَکَ فِی الْاَرْضِ وَ فِی السَّمَآءِ۔۶۔اِنِّیْ مَعَکَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔۷۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔۸۔لَا تَقْتُلُوْا زَیْنَبَ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۵، ۲۶) (ب) ’’ آسمان مُٹھی بھر رہ گیا۔آسمان مُٹھی بھر رہ گیا۔لَا۵؎ تَقْتُلُوْا زَیْنَبَ۔لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الَّذِیْ کَفَرَ۔اَنْتَ اِمَامٌ مُّبَارَکٌ۔لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الَّذِیْ کَفَرَ۔اَنْتَ اِمَامٌ مُّبَارَکٌ لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الَّذِیْ کَفَرَ۔اَنْتَ اِمَامٌ مُّبَارَکٌ۔لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الَّذِیْ کَفَرَ۔بُـوْرِکَ مَنْ مَّعَکَ وَمَنْ حَوْلَکَ۔‘‘ (تحریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام برورق منسلکہ کتاب تعطیر الانام) (ج) ’’ اَیْنَـمَا ثُقِفُوْا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِیْلًا۔‘‘۶؎ ( بدر جلد۷نمبر ۶مورخہ ۱۳؍ فروری۱۹۰۸ء صفحہ۲۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۲مورخہ ۱۴؍ فروری۱۹۰۸ء صفحہ ۱) ۱۱؍فروری۱۹۰۸ء ’’ یَـا مَسِیْحَ اللّٰہِ عَدْ وَانَـا۔‘‘۷؎ (بدر جلد۷نمبر ۶مورخہ ۱۳؍ فروری۱۹۰۸ء صفحہ۲۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۲مورخہ ۱۴؍ فروری۱۹۰۸ء صفحہ ۱) ۱ (ترجمہ) ۲۔تو امامِ مبارک ہے۔۳۔اللہ کی لعنت اُس پر جس نے انکار کیا۔(بدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۸ء صفحہ ۲) ۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۳؍فروی ۱۹۰۸ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۴؍ فروری ۱۹۰۸ء صفحہ ۱ میں یہ الہام یوں درج ہیں۔’’آسمان ایک مٹھی بھر رہ گیا۔لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی مَنْ کَفَرَ۔‘‘ ۳ (ترجمہ از مرتّب) ۴۔برکت دیا گیا وہ جو تیرے ساتھ ہے اور وہ جو تیرے گرد ہے۔۴ (ترجمہ) ۵۔مَیں تیرے ساتھ ہوں آسمان اور زمین میں۔۶۔مَیں دُنیا اور آخرت میں تیرے ساتھ ہوں۔۷۔اللہ ساتھ ہے اُن کے جو تقویٰ اختیار کریں اور جو نیکوکار ہیں۔۸۔زینب کو قتل نہ کرو۔(بدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۸ء صفحہ ۲) ۵ (ترجمہ از مرتّب) زینب کو قتل نہ کرو۔اللہ کی لعنت اُس پر جس نے انکار کیا۔تومبارک امام ہے اللہ کی لعنت اُس پر جس نے انکار کیا۔تومبارک امام ہے اللہ کی لعنت اُس پر جس نے انکار کیا۔تومبارک امام ہے اللہ کی لعنت اُس پر جس نے انکار کیا۔برکت دیا گیا وہ جو تیرے ساتھ ہے اور وہ جو تیرے گِرد ہے۔۶ (ترجمہ) جہاں کہیں پائے گئے پکڑے جائیں گے اور ہلاک کئے جاویں گے۔(بدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۸ء صفحہ ۲) ۷ (ترجمہ) اے اللہ کے مسیح ہماری شفاعت کر۔(بدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۸ء صفحہ ۲) (نوٹ از سیّد عبد الحی ٔ) اس الہام کی مزید وضاحت کیلئے دیکھیے ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۳۴۶ و۴۰۳ اور دافع البلاء۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۲۸ حاشیہ۔