تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 730 of 1089

تذکرہ — Page 730

یعنی خدا نے دونوں کو جلا دیا۔دونوں کو قتل کیا اور میری فتح ہوگئی۔اِنَّـا رَآ دُّ وْہُ اِلَیْکَ۱؎۔ہم اس کو تیری طرف واپس کریں گے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۳، ۲۴) ۲۸؍جنور۲؎ی۱۹۰۸ء ’’ اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ۔از خدا یا بند مردانِ خدا۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۴) ۲۹؍جنوری۱۹۰۸ء ’’۱۔شکر کر خدا نے تجھے بلا سے بچا لیا۔۲۔خدا نے تجھے دشمنوں سے چھوڑایا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۴) ۵؍ فروری۱۹۰۸ء ’’ ۱۔ہمارے گھر میں خدا ظاہر ہوا۔۲۔خواب میں دیکھا کہ سؤر مارا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۴) ۷؍ فروری۱۹۰۸ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا اِبْـرَاھِیْمُ۔۲۔حٰمٓ۔تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ۔۳۔راز کھل گیا۔۴۔تمام اسرار کھل گئے۔۵۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا اِبْـرَاھِیْمُ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۴، ۲۵) ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اِس الہام اِنَّا رَآدُّوْہُ اِلَیْکَ کے بعد الحکم کے اسی پرچہ میں حضرت اُمّ المؤمنین (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) کی رؤیا بھی درج ہے جس سے الہام کی تعیین، مطلب اور تشریح میں مدد لی جاسکتی ہے اور وہ یہ ہے۔’’اِس کے ساتھ ہی حضرت اُمّ المؤمنین علیہا السلام نے رؤیا میں دیکھا کہ ایک ہمارا پالتو شیر ہے۔ا س کے سامنے ایک کتا آیا ہے اُس نے کتے کو پکڑ کر لٹادیا اور کہاچُپ۔‘‘ ( الحکم مورخہ ۲۶؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۵حاشیہ) ۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۳۰؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۳ اور الحکم مورخہ ۳۰؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۲ میں ان الہامات کی تاریخ نزول ۲۶؍جنوری ۱۹۰۸ء درج ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) مَیں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم ! خدا کے بندے خدا سے پاتے ہیں۔۴ (ترجمہ از ناشر) ۱۔میں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم!۔۲۔صاحب ِ حمد اور صاحب ِ مجدخدا (کی طرف سے ) یہ ایک کھلی کھلی کتاب کی آیات ہیں۔۵۔میں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم!۔