تذکرہ — Page 729
۱۸؍ جنوری۱۹۰۸ء (الف) ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا اِبْرَاھِیْمُ۱؎۔۲۔یہ پیشگوئی کی آخری حد ہے۔۳۔اِنَّ رَبِّیْ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۲؎۔۴۔وہ وعدہ ٹلے گا نہیں جب تک خون کی ندیاں چاروں طرف سے بہہ نہ جائیں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۲) (ب) ’’یہ پیشگوئی کی آخری حد ہے۔اِنَّ رَبِّیْ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۔یہ پیشگوئی کی آخری حد ہے۔اِنَّ رَبِّیْ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۔وہ وعدہ ٹلے گا نہیں جب تک خون کی ندیاں چاروں طرف سے بہہ نہ جائیں۔‘‘ (تحریر فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بر اَوراق منسلکہ کتاب تعطیر الانام۳؎) ۱۹؍جنوری۱۹۰۸ء ’’ اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ ھٰذِہٖ۔‘‘ ۴؎ ( بدر جلد۷نمبر ۳مورخہ ۲۳؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ۴۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۲؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۱۰) ۲۰؍جنوری۱۹۰۸ء ’’ مَلْعُوْنِیْنَ اَیْنَـمَا ثُقِفُوْا اُخِذُوْا وَ قُتِّلُوْا تَقْتِيْلًا۔اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ۔‘‘۵؎ (کاپی الہامات۶؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۳) ۲۵؍جنوری۱۹۰۸ء ’’ یَنْصُرُکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْ اِلَیْھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔نَصْـرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحٌ قَرِیْبٌ۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ سَـمْعِیْ۔‘‘۷؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۳) ۲۶؍جنوری۱۹۰۸ء ’’ حَرَّقَھُمَا اللّٰہُ۔قَتَلَھُمَااللّٰہُ۔میری فتح ہوئی۔۱ (ترجمہ) ۱۔میں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم! (بدر مورخہ ۲۳؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۴) ۲ (ترجمہ از مرتّب) ۳۔یقیناً میرا ربّ قدرت رکھنے والا اور غالب ہے۔۳ یہ کتاب جماعتی ریکارڈ میں موجود ہے۔(ناشر) ۴ (ترجمہ) مَیں تیرے ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں جو یہ ہے۔(بدر مورخہ ۲۳؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۴) ۵ (ترجمہ از ناشر) یہ دھتکارےہوئے۔جہاں کہیں بھی پائے جائیں پکڑے جائیں اور اچھی طرح قتل کئے جائیں۔یقیناً صفا اور مروہ شعائر اللہ میں سے ہیں۔۶ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۳؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ۴ اور الحکم مورخہ ۲۲؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۱۰ میں ان الہامات کی تاریخ نزول ۲۱؍جنوری ۱۹۰۸ء درج ہے۔۷ (ترجمہ از ناشر) تیری مدد وہ لوگ کریں گے جنہیں ہم آسمان سے وحی کریں گے۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور فتح قریب ہے۔تو میرے نزدیک بمنزلہ میرے کانوں کے ہے۔