تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 646 of 1089

تذکرہ — Page 646

۳۱؍ اکتوبر۱۹۰۶ء ’’ یَنْصُـرُ۱؎کُمُ فِیْ دِیْنِہٖ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۵۹) ۲؍ نومبر۱۹۰۶ء ’’ خواب میں مَیں نے دیکھا کہ مَیں ایک جگہ بیٹھا ہوں اور رات کا وقت ہے۔آسمان کی طرف میں نے دیکھا تو بہت ستارے جمع ہیں۔تب میں نے کہا کہ آسمانی بادشاہت۳؎ یعنی ستاروں کی طرف نظر کرکے میں نے کہا کہ آسمان کی بادشاہت پھر دروازہ پر کھٹکا ہوا جا کر مَیں نے دروازہ کھولا تو میراں بخش بولا مَیںدروازہ پر تھا اور ساتھ اس کے ایک اور تھا۔میراں بخش سے میں نے مصافحہ کیا اور اس کو اندر بلالیا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۵۸، ۱۵۷) ۳؍نومبر ۱۹۰۶ء تیری دعا قبول ہوگئی۔(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۵۱) ۴؍نومبر ۱۹۰۶ء ’’ لَا تَـخَفْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵۶) ۱ (ترجمہ از ناشر) وہ (خدا) اپنے دین میں تمہاری مدد کرے گا۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۸؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ اورالحکم مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں الہام کے الفاظ یہ ہیں۔’’۔یَنْصُـرُکُمُ اللہُ فِیْ دِیْنِہٖ۔‘‘ ۳ (نوٹ از ناشر) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کی تعبیر میں فرماتے ہیں۔’’ مَیں نے دیکھا کہ رات کے وقت مَیں ایک جگہ بیٹھا ہوں اور ایک اَور شخص میرے پاس ہے تب مَیں نے آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے نظر آیا کہ بہت سے ستارے آسمان پر ایک جگہ جمع ہیں۔تب مَیں نے اُن ستاروں کو دیکھ کر اور اُنہیں کی طرف اشارہ کرکے کہا۔آسمانی بادشاہت پھر معلوم ہوا کہ کوئی شخص دروازہ پر ہے اور کھٹکھٹاتا ہے۔جب مَیں نے دروازہ کھولا تو معلوم ہوا کہ ایک سودائی ہے جس کا نام میراں بخش ہے۔اُس نے مجھ سے مصافحہ کیا اور اندر آگیا۔اس کے ساتھ بھی ایک شخص ہے مگر اُس نے مصافحہ نہیں کیا اور نہ وہ اندر آیا۔اِس کی تعبیر مَیں نے یہ کی کہ آسمانی بادشاہت سے مراد ہمارے سلسلہ کے برگزیدہ لوگ ہیں جن کو خدا زمین پر پھیلادے گا اور اس دیوانہ سے مُراد کوئی متکبر، مغرور، متموّل یا تعصّب کی وجہ سے کوئی دیوانہ ہے۔خدا اس کو توفیق بیعت دے گا۔اور پھر الہام ہوا۔لَاتَـخَفْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا گویا مَیں کسی دوسرے کو تسلّی دیتا ہوں کہ تُو مت ڈر۔بے شک خدا ہمارے ساتھ ہے۔‘‘ (بدر مورخہ ۸ ؍ نومبر ۱۹۰۶صفحہ ۳۔الحکم مورخہ ۱۰ ؍ نومبر۱۹۰۶صفحہ ۱)