تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 645 of 1089

تذکرہ — Page 645

۲۰؍ اکتوبر۱۹۰۶ء ’’ ۱۔اَللّٰہُ عَدُ وُّ الْکَاذِبِ وَ اِنَّہٗ یُوْصِلُہٗ اِلٰی جَھَنَّمَ۔۲۔اُغْرِقَتْ سَفِیْنَۃُ الْاَذَلِّ۔۱؎ ۳۔اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِ یْدٌ۔‘‘۲؎ (الاستفتاء ضمیمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۰۲) ۲۳؍ اکتوبر۱۹۰۶ء ’’ اِنَّـا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُ ھُمْ۔نَـزِیْدُ عُـمُرَکَ۔‘‘۳؎ (بدر جلد ۲ نمبر۴۳ مورخہ ۲۵ ؍ اکتوبر ۱۹۰۶صفحہ ۳۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۳۷مورخہ ۲۴ ؍ اکتوبر۱۹۰۶صفحہ ۱ ) ۳۰؍ اکتوبر۱۹۰۶ء ’’کتاب حقیقۃ الوحی کے انطباع اور تیاری میں جو بہت سا خرچ ہوا ہے اور ہونے والا ہے اس کے متعلق خیال تھا تو الہام ہوا۔یَـاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔یَـاْتُوْنَ مِن کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔یَـاْتِیْکَ رِجَالٌ نُّـوْحِیْ اِلَیْـھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔‘‘ ۴؎ (بدر جلد ۲ نمبر۴۴ مورخہ یکم نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳۔الحکم جلد ۱۰ نمبر۳۷مورخہ ۲۴؍۵؎ اکتوبر ۱۹۰۶ءصفحہ ۱ ) ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ الہامات اُردو سے عربی میں ترجمہ کر کے الاستفتاء ضمیمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۰۲ میں درج فرمائے ہیں۔الہام نمبر ۱ جو ۲؍اکتوبر کو بھی نازل ہوا اس کے الفاظ اُردو میں یہ ہیں۔’’کاذب کا خدا دشمن ہے۔واقعی وہ اس کو جہنّم میں پہنچائے گا‘‘ اور الہام نمبر ۲ جو ۱۵؍ نومبر کو دوبارہ ہوا ا س کے اُردو میں یہ الفاظ ہیں۔’’کمترین کا بیڑا غرق ہوگیا۔‘‘ ۲ (ترجمہ از مرتّب) ۳۔تیرے ربّ کی گرفت بہت سخت ہے۔۳ (ترجمہ) ہم تجھے بعض وہ امور دکھلاویں گے جو مخالفوں کی نسبت ہمارا وعدہ ہے اور تیری عمر زیادہ کریں گے۔(بدر مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳) ۴ (ترجمہ) ہر ایک دُور کی راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔اور ہر ایک دُور کی راہ سے تیرے پاس تحائف لائیں گے۔تیرے پاس وہ لوگ تحائف لائیں گے جن کو ہم آسمان سے وحی کریں گے۔(بدر مورخہ یکم نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۳) ۵ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) چونکہ اخبار دیر سے شائع ہوا ہے اِس لئے بعض واقعات ۲۴؍ اکتوبر کے بعد کے درج ہیں۔(ایڈیٹر الحکم )