تذکرہ — Page 595
فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۵۔سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ ۶۔یَسَّـرْنَـا لَکَ الْاُمُوْرَ۔۷۔وَلَاتُصَعِّرْ لِـخَلْقِ اللّٰہِ وَلَا تَسْئَمْ مِّنَ النَّاسِ۔۸۔نَعُوْذُ بِـاللہِ مِنْ غَـضَبِ الْـحَلِیْمِ۔۹۔وَ اِذَا قِیْلَ لَھُمْ لَا تُفْسِدُ۔وْا فِی الْاَرْضِ قَالُوْا اِنَّـمَا نَـحْنُ مُصْلِحُوْنَ۔۱۰۔رَبِّ اَرِنَـا اَ۔نْـوَارَکَ الْکُلِّیَّۃَ۔۱۱۔اِنَّہٗ نَـازِلٌ مِّنَ السَّمَآءِ مَا یُرْضِیْکَ۔۱۲۔رَبِّ اَرِنِیْ اَنْوَارَکَ الْکُلِّیَّۃَ۔۱۳۔اِنِّیْ اَنَـرْتُکَ وَاخْتَرْتُکَ۔۱۴۔وَ اِنَّہٗ نَـازِلٌ مِّنَ السَّمَآءِ مَا یُـرْضِیْکَ۔۱۵۔دو نشان۱؎ ظاہر ہوں گے۔۱۶۔محمدی کے بیٹے کے دو نام ظاہر کئے گئے۔بشیر۱ الدولہ اور عالم کبا۲ب ۱۷۔وَ قَدْ کَانَ فِیْـھَا اَنْـزَلَ رَحْـمَۃً۔۱۸۔تُـرْزَقُـوْنَ فِیْـھَا۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات۳؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۴۱، ۲۴۰، ۲۳۹، ۲۳۸) (د) اِنَّـا اَخَذْنَـاہُ بِعَذَ ابٍ اَلِیْمٍ۴؎۔(بدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۴؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۰ مورخہ ۱۰؍جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ ) بقیہ ترجمہ۔کی راہ سے تیرے پاس تحائف لائیں گے۔۵۔تم پر سلام ہو۔تم پاک ہو۔۶۔تیری خاطر ہم نے امور کو آسان کردیا۔۷۔اور جو لوگ تیرے پاس آئیں گے، تجھے چاہیےکہ اُن سے بد خلقی نہ کرے اور ان کی کثرت کو دیکھ کر تھک نہ جائے۔۸۔ہم حلیم کے غضب سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔۹۔اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو محض اصلاح کرنے والے ہیں۔۱۰۔اے میرے ربّ ہمیں اپنے تمام اَنوار دکھا۔۱۱۔اور آسمان سے ایک ایسا اَمر اُترنے والا ہے جو تجھے خوش کردے گا۔۱۲۔اے میرے ربّ مجھے اپنے تمام اَنوار دکھا۔۱۳۔مَیں نے تجھے روشن کیا اور تجھے برگزیدہ کیا۔۱۴۔آسمان سے ایک ایسا اَمر اُترنے والا ہے جو تجھے خوش کردے گا۔۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اس میں سعد اللہ لدھیانوی اور ڈاکٹر ڈوئی امریکن کی ہلاکت کی طرف اشارہ ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں۔’’ممالک مشرقیہ میں تو سعداللہ لدھیانوی میری پیشگوئی اور مباہلہ کے بعد جنوری کے پہلے ہفتہ میں ہی نمونیا پلیگ سے مَرگیا۔یہ تو پہلا نشان تھا اور دوسرا نشان اس سے بہت ہی بڑا ہوگا جس میں فتح عظیم ہوگی۔سو وہ ڈوئی کی موت ہے جو ممالک ِ مغربیہ میں ظہور میں آئی … اِس سے خدا تعالیٰ کا وہ الہام پُورا ہوا کہ مَیں دو۲ نشان دکھاؤں گا۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ۵۱۰) ۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۷۔اور یقیناً اس نے اس میں رحمت نازل کی۔۱۸۔اس میں تم رزق دیئے جاؤ گے۔۳ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۴؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۰؍جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں الہام نمبر ۶ ، ۸ تا ۱۱ و۱۶ تا ۱۸ کے علاوہ باقی الہامات ترتیب کے اختلاف سے درج ہیں۔۴ (ترجمہ) ہم دردناک عذاب کے ساتھ اس کو پکڑیں گے۔(بدر مورخہ ۱۴؍جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۲)