تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 376 of 1089

تذکرہ — Page 376

نہیں رہے گا مگر مٹی رہے گی۔سلسلہ قبول الہامات میں سب سے کچا مولوی تھا۔سب مولوی ننگے ہوجائیں گے۔اَنَـا اللّٰہُ ذُ والْمِنَنِ۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُـوْمُ۔‘‘ ؎۱ (الحکم جلد ۴ نمبر۴۵ مورخہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۰۰ء صفحہ۲) (ب) ’’ ایک دفعہ الہام ہوا تھا کہ لاہور میں ہمارے پاک محبّ ہیں۔وسوسہ پڑگیا ہے پر مٹی نظیف ہے۔وسوسہ نہیں رہے گا۔مٹی رہے گی۔‘‘ (الحکم جلد۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷؍اگست ۱۹۰۲ء صفحہ۱۲) ۱۹۰۰ء ’’ ایک دفعہ ڈاکٹر نور محمد صاحب مالک کارخانہ ہمدمِ صحت کا لڑکا سخت بیمار ہوگیا۔اس کی والدہ بہت بے تاب تھی۔اس کی حالت پر رحم آیا اور دعا کی تو الہام ہوا۔’’اچھا ہو جائے گا۔‘‘ بقیہ حاشیہ۔اور کہا کہ وہ سواری اور حفاظت کا کوئی انتظام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مَیں آج ہی واپس جاکر کوشش کرتا ہوں… آخر اُنہوں نے نواب محمد الدین صاحب مرحوم کی کار لی اور عزیز منصور احمد کی جیپ۔اسی طرح بعض اَور دوستوں کی کاریں حاصل کیں اور قادیان چل پڑے۔دوسرے دن ہم نے اپنی طرف سے ایک اَور انتظام کرنے کی بھی کوشش کی اور چاہا کہ ایک احمدی کی معرفت کچھ گاڑیاں مل جائیں۔اُس دوست کا وعدہ تھا کہ وہ ملٹری کو ساتھ لے کر آٹھ نو بجے قادیان پہنچ جائیں گے لیکن وہ نہ پہنچ سکے یہاں تک کہ دس بج گئے اس وقت مجھے یہ خیال آیا کہ شاید گیارہ سے مراد گیارہ بجے ہو اور یہ انتظام گیارہ کے بعد ہو۔میاں بشیر احمد صاحب جن کے سپرد ان دنوں ایسے انتظام تھے اُن کے بار بار پیغام آتے تھے کہ سب انتظام رہ گئے ہیں اور کسی میں بھی کامیابی نہیں ہوئی۔مَیں نے اُنہیں فون کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہام ’’بعد گیارہ‘‘ سے مَیں سمجھتا ہوں کہ گیارہ بجے کے بعد کوئی انتظام ہوسکے گا۔پہلے مَیں سمجھتا تھا کہ اس سے گیارہ تاریخ مراد ہے لیکن اب میرا خیال ہے کہ شاید اس سے مراد گیارہ بجے کا وقت ہے… آخر گیارہ بج کر پانچ منٹ پر مَیں نے فون اُٹھایا اور چاہا کہ ناصر احمد کو فون کروں کہ ناصر احمد نے کہا کہ مَیں فون کرنے ہی والا تھا کہ کیپٹن عطاء اللہ یہاں پہنچ چکے ہیں اور گاڑیاں بھی آگئی ہیں چنانچہ ہم کیپٹن عطاء اللہ صاحب کی گاڑیوں میں قادیان سے لاہور پہنچے۔‘‘ (اقتباس خطبہ جمعہ از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ۔الفضل مورخہ ۳۱؍جولائی ۱۹۴۹ء صفحہ ۵،۶) ۱ (ترجمہ از مرتّب) مَیں اللہ ہوں بہت احسان کرنے والا۔مَیں یقیناً اپنے رسول کی مدد کے لئے کھڑا ہوں گا۔