تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 266 of 1089

تذکرہ — Page 266

اور چوغہ چوری ہوگیا۔چوغہ تو جلد مل گیا مگر عَصا و پگڑی کے لئے آدمی واپس لینے گیا ہے۔‘‘ (مکتوب مرزا خدا بخش صاحب بحکم حضرت اقدس ؑ بنام منشی جلال الدین صاحب بلانوی۔مکتوبات احمد جلد ۴ صفحہ ۱۳۹، ۱۴۰ مطبوعہ ۲۰۱۵ء) ۱۵؍ مارچ ۱۸۹۷ء ’’ اِس تحریر کے وقت ابھی ایک الہام ہوا اور وہ یہ ہے۔سلامت؎۱ بر تو اے مَردِ سلامت‘‘؎۲ (سراج منیر۔روحانی خزائن جلد۱۲ صفحہ ۳۱ حاشیہ۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۲۳۸ حاشیہ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۱۸۹۷ء (الف) ’’ شیخ محمد حسین بٹالوی … کی نسبت تین مرتبہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی اس حالت پُر ضلالت سے رجوع کرے گا اور پھر خدا اُس کی آنکھیں کھولے گا۔وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔‘‘ (سراج منیر۔روحانی خزائن جلد۱۲ صفحہ ۸۰) (ب)’’ ممکن ہے کہ …محمد حسین کا انجام اس آیت پر ہو اٰمَنْتُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیْ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوْا اِسْـرَآئِیْلَ۔۴؎ کیونکہ بعض رؤیااس عاجز کی اس تأویل کی مؤ یّد ہیں۔‘‘ ( سراج منیر۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۱ حاشیہ و مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ۲۳۸ حاشیہ مطبوعہ ۲۰۱۸ء ) (ج) ’’خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشف ظاہر کررہا ہے کہ وہ بالآخر ایمان لائے گا مگر مجھے معلوم نہیں کہ وہ ایمان فرعون؎۴ کی طرح صرف اسی قدر ہوگا کہ اٰمَنْتُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیْ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوْا اِسْرَائِیْلَ۔یاپرہیزگار لوگوں کی طرح۔وَاللہُ اَعْلَمُ۔‘‘ (استفتاء اُردو۔روحانی خزائن جلد۱۲ صفحہ ۱۳۰ حاشیہ) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اے سلامتی بخششخص تیرے لئے سلامتی ہے۔۲ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یہ وحی الٰہی اس وقت حضور پر نازل ہوئی تھی جب لیکھرام کی ہلاکت کے بعد آریوں کی طرف سے متواتر قتل کی دھمکی دی جاتی تھی۔۳ (ترجمہ از ناشر) میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں۔(یونس : ۹۱) ۴ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا۔’’ اصل میں محمد حسین زیرک آدمی تھا مگر میں دیکھتا تھا کہ ابتدا سے اس میں ایک قسم کی خود پسندی تھی۔پس اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ اس طرح پر اس کا تنقیہ کردے۔یہ اس کے لئے استفراغ ہے۔براہین میں ایک الہام درج ہے جس میں اس کا فرعون نام رکھا گیا ہے۔اُس نے بھی آخر یہی کہنا تھا کہ اٰمَنْتُ بِالَّذِیْ اٰمَنَتْ بِہٖ بَنُوْا اِسْـرَآءِیْلَ۔اس لئے اس کے لئے بھی