تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 1089

تذکرہ — Page 265

۱۲؍ فروری ۱۸۹۷ء ’’ بتاریخ نہم رمضان المبارک ۱۳۱۴ ہجری حضرت اقدس مسیح موعود ومہدی مسعود نے خواب دیکھا کہ ملازم ان کا مسمّی پیراؔ دروازے پر کھڑا ہوا آواز دے رہا ہے کہ یہ خط لے جاؤ مولوی سید محمد احسن صاحب کا خط ہے۔جب حضرت اقدس نے اُس خط کو لیا تو اُس پر لکھا ہوا بہت کچھ ہے مگر حضرت اقدس نے اُس وقت صرف (العارف) پڑھا۔جب آپ اُس خط کو اندر مکان کے لے گئے تو اس کو مسک العارف پڑھا۔پھر آنکھ کھل گئی۔‘‘ (مسک العارف صفحہ ۶۲ مصنفہ مولوی محمد احسن صاحبؓ امروہوی طبع اوّل، شائع کردہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان) ۱۸۹۷ء ’’ ایک عرصہ ہوا کہ مجھے الہام ہوا تھا۔وَسِّعْ مَکَانَکَ۔یَـاْتُـوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔یعنی اپنے مکان کو وسیع کر کہ لوگ دُور دُور کی زمین سے تیرے پاس آئیں گے۔سو پشاؔور سے مدراؔس تک تو مَیں نے اس پیشگوئی کو پوری ہوتے دیکھ لیا مگر ا س کے بعد دوبارہ پھر یہی الہام ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ پیشگوئی پھر زیادہ قوت او ر کثرت کے ساتھ پوری ہوگی۔وَاللّٰہُ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُ لَا مَانِعَ لِمَا اَرَادَ۔‘‘۱؎ (اشتہار مورخہ ۱۷؍فروری ۱۸۹۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۲۱۰ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۱۲؍ مارچ ۱۸۹۷ء ’’ خداوند علیم و خبیر سے خبر پاکر مَیں نے اپنے اشتہار ۱۲؍مارچ ۱۸۹۷ء میں اس امر کو ظاہر کردیا تھا کہ اب سیّد احمد خان صاحب کے۔سی۔ایس۔آئی کی موت کا وقت قریب ہے۔افسوس ہے کہ ایک نظر دیکھنا بھی نصیب نہ ہوا۔سیّدصاحب غور سے پڑھیں کہ اَب ملاقات کے عوض میں یہی اشتہار ہے چنانچہ اس اشتہار کے ایک سال بعد سید صاحب وفات پاگئے۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۶۹،۵۷۰) ۱۸۹۷ء ’’ مَیں آپ؎۲ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے یہ بھی صاف لفظوں میں فرمایا گیا ہے کہ پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف زور کے ساتھ رجوع ہوگا۔‘‘ (اشتہار مورخہ ۱۲؍مارچ ۱۸۹۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۲۲۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۱۳؍ مارچ ۱۸۹۷ء ’’حضرت اقدس کو بہت روز ہوئے ایک خواب بدیں طور ہوئی کہ ہماری پگڑی اور عَصا ۱ (ترجمہ از ناشر) اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے جس چیز کا وہ ارادہ کرلے اسے کوئی روکنے والا نہیں۔۲ مراد سر سیّد احمد خاں صاحب۔(مرزا بشیر احمد)