تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 235 of 1089

تذکرہ — Page 235

٭ ۲۶؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’اِنَّـا نَکْشِفُ السِّـرَّ عَنْ سَاقِہٖ۔(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔ہم حقیقت کو اس کی پنڈلی سے کھول دیں گے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ۶۱) (ب) ’’وَ لَا تَعْــجَبُوْا وَ لَا تَـحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔اِنَّکَ اَنْتَ الْاعْلٰی۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔اورتعجب مت کرو اورغمناک مت ہو اور تم ہی غالب ہوگے اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہے۔یقیناً غلبہ تجھ ہی کو ہے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱صفحہ ۶۱) ٭ ۲۷؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’ اِنِّیْ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔بتحقیق میرا ربّ میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتلائے گا۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۳ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴) (ب) ’’مَیں نے دیکھا کہ ایک طرف بَیت اللہ اور ایک طرف بَیت المقدس اور بیچ میں مَیں کھڑا ہوں۔‘‘ (ج) ’’مَیں نے دیکھا کہ کچھ کیلے میرے سامنے رکھے ہیں اورایک کیلا مَیں نے حامد علی کودیا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ٭ ۲۹؍اگست ۱۸۹۴ء ’’ لَـنْ تَـجِدَ لِسُنُّۃِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹) ترجمہ۔تُو خدا کی سنّت میں تبدیلی نہیں پائے گا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) ٭ ۳۱؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’اِطَّلَعَ اللہُ عَلیٰ ھَمِّہٖ وَغَـمِّہٖ۔‘‘(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔خدا اس کے اَیْ آتھم کے غم پر مطلع ہوا۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) (ب) ۱۔اِطَّلَعَ اللہُ عَلٰی ھَمِّہٖ وَغَـمِّہٖ۔۲۔وَلَنْ تَـجِدَ لِسُنَّۃِ اللہِ تَبْدِیْلًا۔۳۔۔وَلَا تَعْـجَبُوْا وَ لَا تَـحْزَنُوْا۔۴۔وَفِیْ ذَالِکَ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ عَظِیْمٌ۔؎۱ ۵۔۔وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔۶۔اِنَّا نَکْشِفُ السِّـرَّعَنْ سَاقِہٖ۔۷۔وَ نُـمَزِّقُ الْاَعْدَآءَ کُلَّ مُـمَزَّقٍ۔۸۔یَـوْمَئِذٍ یَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ۔۹۔ثُلَّـۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَ ثُلَّـۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔۱ (ترجمہ از مرتّب) ۴اور اس میں تمہارے رَبّ کی طرف سے عظیم ابتلاء ہے۔