تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 236 of 1089

تذکرہ — Page 236

۱۰۔ھٰذِہٖ تَذْکِرَۃٌ فَـمَنْ شَآءَ اتَّـخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا۔( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹) ترجمہ۔۱خدا اس کے اَیْ آتھم کے غم پر مطلع ہوا۔۲یہ خدا کی سُنّت ہے اورتُو خدا کی سُنّت میں تبدیلی نہیں پائے گا ۳اورتعجب مَت کرو اورغمناک مَت ہو۔۵اور تم ہی غالب ہو اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہے ۶اورہم حقیقت کو اس کی پنڈلی سے کھول دیں گے ۷اورہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔۸اس دن مومن خوش ہوں گے ۹اور گروہ پہلوں میں سے اورایک پچھلوں میں سے۔۱۰یہ ہے جو چاہے خدا کی راہ کو اختیار کرے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱، ۶۲) ٭ یکم ستمبر۱۸۹۴ء ’’ اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْـحُزْنَ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰) ترجمہ۔اس خدا کو تعریف جس نے میرا غم دُور کیا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۱۰) ٭ ۲؍ ستمبر۱۸۹۴ء (الف) ’’میں نے دیکھا کہ کئی انار میرے پاس رکھے ہیں اور ایک انار مَیں نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔‘‘ ( ب) ’’ وَ مَکْرُ اُوْلٰٓئِکَ ھُوَیَبُوْرُ۔‘‘ ’’اَیْ یَـھْلِکُ بَعْدَ وُجُوْدِھَا وَ تَـجَسُّمِھَا۔وَیَـمُوْتُ بَعْدَ حَیَاتِـھَا فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ۔‘‘ ؎۱ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰) ترجمہ۔اور ان کا مَکر ہلاک ہوجائے گا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) ( ج) ’’کَمِثْلِکَ دُرٌّ لَّا یُضَاعُ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰) ترجمہ۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۵) ( د ) ’’عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَ عَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًاوَّ ھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ وَ اللہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْن۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰، ۱۱) ترجمہ۔یہ ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو بُری سمجھو اور وہ اصل میں تمہارے لیے اچھی ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو دوست رکھو اوروہ اصل میں تمہارے لئے بُری ہو اورخدا چیزوں کی اصل حقیقت کو جانتا ہےاور تم نہیں جانتے۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۴۳۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱۱) ۱ (ترجمہ از مرتّب) یعنی اس کے وجود پانے اور جسم اختیار کرنے کے بعد وہ ہلاک ہوجائے گا اورلوگوں کی نظرمیں اس کی حیات کے بعد وہ مَرجائے گا۔