تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 234 of 1089

تذکرہ — Page 234

٭ ۱۷؍ اگست۱؎ ۱۸۹۴ء ’’ اِنِّیْ اَنَا الْوَدُوْدُ الْکَرِیْمُ۔‘‘ ؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ٭ ۱۸؍ اگست ۱۸۹۴ء ’’ اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ترجمہ۔خداان کے ساتھ ہے جو پرہیزگاری اختیارکرتے ہیں اوران کے ساتھ ہے جو نیکوکارہیں۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلدنمبر۱۱ صفحہ۵۴،۵۵) ٭ ۲۲؍ اگست ۱۸۹۴ء ’’ وَ فِیْ ذَالِکُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ عَظِیْمٌ۔‘‘ ؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ٭ ۲۵؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’اِنَّ النَّاسَ کَانُـوْا بِـاٰیَـاتِنَا یَـجْــحَدُوْنَ۔‘‘ ؎۴ (ب) ’’ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ بِـاَنْفُسِھِمْ خَیْرًا۔‘‘؎۵ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ٭ ۲۶؍ اگست ۱۸۹۴ء ’’یَـوْمَئذٍ یَّـفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ۔ثُـلَّـۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَثُـلَّـۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ترجمہ۔اس دن مومن خوش ہوں گے۔ایک گروہ پہلوں میں سے اورایک گروہ پچھلوں میں سے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ۶۱،۶۲) ۱ (نوٹ از ناشر) یہاں ۱۸۹۴ء کے وہ الہامات درج کئے جاتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نےایک کاپی میں درج فرمائے تھے اورجب ۱۹۳۵ء میں حضرت صاحبزادہ مرزابشیر احمد صاحب نے پہلی بار مرتّب کیا تھا اُس وقت یہ گم ہوچکی تھی۔۱۹۳۸ء میں یہ کاپی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو مل گئی اور حضور نے اس کا ذکر اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹؍اگست۱۹۳۸ء مطبوعہ الفضل جلد ۲۶نمبر۲۰۰ مورخہ ۳۱؍اگست ۱۹۳۸ء میں فرمایا تھا۔بعد میں یہ کاپی دوبارہ کاغذات میں کہیں گم ہوگئی اور۱۹۸۳ء میں قادیان سے مل گئی۔موجودہ کے متن میں یہ الہامات صفحہ ۲۳۴ تا ۲۴۳ درج ہیں اور ان پر ٭کا نشان لگادیا گیا ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً مَیں بہت محبت کرنے والا مہربان ہوں۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اوراس میں تمہارے خدا کی طرف سے تمہارا بڑا اِمتحان ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً لوگ ہمارے نشانوں کا انکارکرتے تھے۔۵ (ترجمہ از مرتّب) مومنوں نے اپنے (لوگوں کے) بارہ میں نیک گمان کیا۔