تذکرہ — Page 192
مگر مَیں نہیں جانتا کہ یہ کب ہوگا اور جو شخص جلدی کرتا ہے خدائے تعالیٰ کو اس کی ایک ذرّہ بھی پرواہ نہیں۔وہ غنی ہے دوسرے کا محتاج نہیں۔اپنے کاموں کو حکمت اور مصلحت سے کرتا ہے اور ہر ایک شخص کی آزمائش کرکے پیچھے سے اپنی تائید دکھلاتا ہے۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵صفحہ۳۵۵) ۱۸۹۲ء ’’حضرت اقدس نے ویب صاحب۱؎ کے ہندوستان آنے سے پہلے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ ہند میں آیا ہے اور ڈھول بجا رہا ہے جس کی تعبیر یہ تھی کہ وہ ایک بیہودہ کام میں مصروف ہے جس سے کچھ حاصل نہیں چنانچہ یہ بات پوری ہوئی۔‘‘ (بدرجلد ۶نمبر ۱مورخہ ۱۴؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ۲) ۱۸۹۲ء ’’چند ماہ کا عرصہ ہوا ہے جس کی تاریخ مجھے یاد نہیں کہ ایک مضمون مَیں نے میاں محمد حسین کا دیکھا جس میں میری نسبت لکھا ہوا تھا کہ یہ شخص کذّاب اور دجّال اور بے ایمان اور باایں ہمہ سخت نادان اور جاہل اور علومِ دینیہ سے بے خبر ہے۔تب مَیں جناب الٰہی میں رویا کہ میری مدد کر تو اس دعا کے بعد الہام ہوا کہ اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ یعنی دعا کرو کہ مَیں قبول کروں گا۔مگر مَیں بالطّبع نافر تھا کہ کسی کے عذاب کے لئے دُعا کروں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۶۰۴) ۱۸۹۳ء ’’میرا ارادہ یہ تھا کہ یہ خط؎۲ اُردو میں لکھوں۔لیکن رات کو بعض اشارات الہامی سے ایسا معلوم ہوا کہ یہ خط عربی میں لکھنا چاہیے اور یہ بھی الہام ہوا کہ اِن لوگوں پر اثر بہت کم پڑے گا۔ہاں اتمام حجت ہوگا۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵صفحہ ۳۶۰) ۱۸۹۳ء ’’ قَدْ اَلْھَمَنِیْ رَبِّیْ اَمْرَکُمْ وَ قَالَ اِنَّـھُمْ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّکَانٍ بَعِیْدٍ۔‘‘۳؎ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۳۶۶) ۱ Mr۔Webb ۲ یعنی التبلیغ مشمولہ آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۳۶۴ (مرزا بشیر احمد) ۳ (ترجمہ از مرتّب) (اے فقراء و مشائخ)مجھے میرے ربّ نے آپ لوگوں کے متعلق الہام کے ذریعہ سے بتایا ہے کہ یہ لوگ دُور سے پکارے جاتے ہیں۔یعنی بہت دُور جاپڑے ہیں۔