تذکرہ — Page 178
اُن ناقص العقل حکماء کے بیان میں کوئی مزاحمت اور جھگڑا نہیں کیونکہ ان لوگوں نے تو اپنا منصب صرف اِس قدر قرار دیا ہے کہ علل مادیہ اور اسبابِ عادیہ اِن چیزوں کے دریافت کرکے نظام ظاہری کا ایک باقاعدہ سلسلہ مقرر کردیا جائے لیکن قرآن کریم میں روحانی نظام کا ذکر ہے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایک فعل اس کے دوسرے فعل کا مزاحم نہیں ہوسکتا۔پس کیا یہ تعجب کی جگہ ہوسکتی ہے کہ جسمانی اور رُوحانی نظام خدا تعالیٰ کی قدرت سے ہمیشہ ساتھ ساتھ رہیں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۱۱۹،۱۲۰ حاشیہ) ۱۸۹۲ء وَ۔اِنَّـا نَـجِدُ الْوَارِثِیْنَ فِیْ کُلِّ عَامٍ یَتَزَایَدُ وْنَ۔‘‘؎۱ (رجسٹر متفرق یادداشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ۳؍ستمبر ۱۸۹۲ء ’’۱۔اقبال کے دن آئیں گے۔۲۔یَـاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۳۔اُنْظُرْ اِلٰی یُوْسُفَ وَ اِقْبَالِہٖ۔۴۔وَ قَالُوْا مَتٰی ھٰذَا الْوَعْدُ۔۵ قُلْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ۔۶ خَرُّوْا لَہٗ سُـجَّدًا۔‘‘ ؎۲ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۷) ۲۱؍ستمبر ۱۸۹۲ء ’’سَیُوْلَدُ لَکُمُ الْوَلَدُ وَیُدْنٰی مِنْکُمُ الْفَضْلُ۔اِنَّ نُوْرِیْ قَرِیْبٌ۔‘‘؎۳ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶) ۲۴؍ ستمبر ۱۸۹۲ء روز شنبہ ’’آج بوقت قریب دو۲ بجے رات کے مَیں نے خواب میں دیکھا کہ میری بیوی آشفتہ حال کسی طرف گئی ہوئی ہے مَیں نے ان کو بلایا ہے اور کہا کہ چلو تمہیں وہ درخت دکھلا آؤں۔پس مَیں ان کو باہر کی طرف لے گیا۔جب درخت کے قریب پہنچے جہاں قریب ایک باغ بھی تھا تو مَیں نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ محمود کہاں ہے اُس نے کہا کہ بہشت میں۔پھر کہا کہ قبر کے بہشت میں۔اَللّٰھُمَّ زِدْ فِیْ عُـمُرِیْ وَ عُـمُرِابْنِیْ وَعُـمُرِ زَوْجَتِیْ وَ بَدِّ۔لْ سُوْٓءَ ھٰذِہِ الرُّؤْیَـا بِالْـحَسَنَۃِ وَاَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْـرٌ۔اٰمین۔تَوَکَّلْتُ عَلَیْکَ۔‘‘ ؎۴ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۴) ۲۷؍ ۱ (ترجمہ از مرتّب ) اور ہم وارثوں کو ہر سال میں بڑھتے ہوئے پاتے ہیں۔۲ (ترجمہ از مرتّب ) ۲ ہر دور کی راہ سے تیرے پاس تحائف آئیں گے۔۳یوسف کو دیکھ اور اس کے اقبال کو بھی۔۴انہوں نے کہا یہ وعدہ کب تک۔۵کہہ یقیناً خدا کا وعدہ سچ ہے۔۶وہ اس کی خاطر سجدہ کرتے ہوئے گر پڑے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) عنقریب تمہارے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تم سے نزدیک کیا جائے گا۔یقیناً میرا نور قریب ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) اے اللہ! میری عمر میں زیادتی فرما اور میرے بیٹے کی عمر میں اور میری بیوی کی عمر میں بھی۔اور اس خواب کی برائی کو بھلائی میں بدل دے اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔آمین۔میں نے تجھی پر توکل کیا ہے۔