تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 24
جواب ، کروڑ روپے خرچ کر کے بھی کابل میں جماعت کا انشا تعارف نہ کر وایا جاسکتا تھا حضور تحریر فرماتے ہیں۔کابل کی سرزمین پر یہ خون اس تخم کی مانند پڑا ہے جو تھوڑے عرصہ میں بڑا درخت بن جاتا ہے اور ہزار ہا پرندے اس پر اپنا بسیرا لیتے ہیں۔امیر کابل نے سامنے بلوا کر تو یہ کی ترغیب دی۔صاحبزادہ صاحب نے فرمایا میں سچائی پر ہوں۔آپ اپنے مولویوں کو بلا کر بحث کرائیں۔چنانچہ شاہی مسجد میں خان ملا خان اور آٹھ مفتی بحث کے لئے منتخب کئے گئے شدید مخالف پنجابی ڈاکٹر ثالت تھا مباحثہ تحریری ہوا جس کا کوئی بھی حقیقہ عوام کو بتائے بغیر کفر کا فتوی لگا دیا اور امیر نے یہ ظلم کیا کہ مباحثہ دیکھے بغیر فیصلہ کی توثیق کردی - (۵۲) سوال ، فیصلہ کی توثیق اور بار بار توبہ کرنے کی ترغیب کے باوجود فیصلہ نہ بدلنے کے دوران کیا خدائی بشارت بیان فرمائی ؟ جواب دہ زندگی جوا اولیاء اور ابدال کو دی جاتی ہے چھ روز تک مجھے مل جائے گی اور قبل اس کے جو خدا کا دن آئے یعنی ساتواں دن میں زندہ ہو جاؤں گا یہ قرآن پاک میں ہے۔وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ الله امواتا بل احیاء یعنی تم ان کو مردے مت خیال کرو جواللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں۔(ص) سوال و اس موقع پر حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کو کیا کشف