تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 78 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 78

تذكرة المعدي 78 اور بارگاہ احدیث میں تو ساری امیدیں ہیں وہ معلی ہے وہاب ہے رحمن ہے رحیم ہے اور پھر مالک ہے اور تس پر عزیز ہے۔دوسرے صاحب : حضور نے کیا کیا دعائیں کیں دعاء ماثورہ تو چھوٹی سی دعا حضرت اقدس علیہ السلام: دعا ئیں جو حدیثوں میں آئی ہیں وہ دعاء کا طرز اور طریق سکھانے کے لئے ہیں یہ تو نہیں کہ بس یہی دعائیں کرو اور اس کے بعد جو ضرورتیں اور پیش آئیں ان کے لئے دعا نہ کرد- دعا کا سلسلہ قرآن شریف نے اور حدیث شریف نے چلا دیا۔اب آگے داعی پر اس کی ضرورتوں کے لحاظ سے معاملہ رکھ دیا کہ جیسی ضرورتیں اور مطالب اور مقاصد پیش آئیں دعا کرے۔ہم نے اس مرحوم کے لئے بہت دعائیں کیں اور ہمیں یہ خیال بندھ گیا کہ یہ شخص ہم سے محبت رکھتا تھا ہمارے ساتھ رہتا تھا ہمارے ہر ایک کام میں شریک رہتا تھا اور اب یہ ہمارے سامنے پڑا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ اس وقت ہم شریک حال ہوں اور یہ وہ ہے کہ اس کے واسطے جناب باری میں دعا ئیں کی جائیں سو اس وقت جہاں تک ہم میں طاقت تھی دعائیں کیں۔سراج الحق : ( را قم سفر نامہ) کچھ بولنا چاہتا تھا جو حضرت خلیفتہ المسیح علیہ السلام بول اٹھے۔نور الدین بدیعنی خلیفتہ المسیح دام فیضہ) نے عرض کیا کہ جناب مجھے اس وقت یہ خیال آیا اور اس وقت بھی کہ جب مرحوم کا جنازہ پڑھا جارہا تھا کہ یہ جنازہ میں ہوتا۔حضرت اقدس علیہ السلام نہس کر فرمایا آپ مولوی صاحب نیکیوں میں سابق بالخيرات ہیں إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ انسان کو نیت صحیح کے مطابق اجر مل جاتا ہے اور آپ تو نور الدین اسم بامسمٹی ہیں۔پھر حضرت اقدس علیہ السلام نے اس مرحوم کی خدمت اور وفاداری کا ذکر