تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 4 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 4

تذكرة المهدى دعاء قنوت میں جو و نخلع و نترك من يفجر کی آیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کرتے ہیں اور ترک کرتے ہیں انکا ساتھ جو تیری نافرمانی کرتے ہیں اس کے یہی معنے ہیں۔پھر فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب تمہارے اس بیان سے اور ان عادات سے جو ہمیں ہر روز مشاہدہ ہوتا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تم میں نرمی بہت ہے اور کبھی غصہ نہیں آتا ہے اور بردباری بہت ہے۔مگر یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ غضب بھی خطرناک ہو تا ہوگا۔میں نے عرض کیا کہ حضرت سچ ہے اول تو مجھکو غصہ آتا نہیں اور جو آتا ہے تو پھر اس کا جانا محال فرمایا حدیث میں بھی آیا ہے آعوذ بالله من غضب الحليم الغرض مجھے دارالامان سے حضرت اقدس سے رخصت حاصل کرنے میں دیر ہو گئی اور کچھ خانگی انتظام کے باعث سے میرا جانا نہ ہوا لیکن بھائی صاحب مجھ سے پہلے مقام سند ہالہ پہنچ گئے میں نے خط میں لکھ دیا تھا کہ اگر کوئی حارج اور رفته اند از کھرانہ ہوا تو خیر اور جو کوئی مدعی کاذب کھڑا ہو جائے تو آشتی و نرمی سے صلح کر لینا۔اور جو یہ نہ ہو تو عدالت موجود ہی ہے پہلے ہماری اپنا حق مت چھوڑو طرف سے عدالت میں جانا اچھا نہیں ہے۔پس۔بھائی صاحب نے ایسا ہی کیا جو جو دعویدار زمین و اسباب متد عویہ پر کھڑے ہوئے تھے سمجھایا اور سب نشیب و فراز نفع و نقصان ان کو دکھایا اور کئی گاؤں کے نمبرداروں ذیلداروں کو جمع کیا لیکن طمع راسه حرف است و هر سه تی؟ وہ نہ سمجھے اور خواہ مخواہ زمین اور اسباب پر قبضہ کر لیا آخر کار آخر العلاج الکئی بھائی صاحب نے عدالت میں مقدمہ پہنچادیا میں نے یہ سب کیفیت حضرت مولانا نورالدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کی فرمایا اندر ہی بیٹھے بیٹھے خدا سے کیا کیا کچھ لے لیا۔خدا مبارک کرے اپنا حق چھوڑنا نہیں چاہئے پھر میں نے حضرت اقدس امام ربانی احمد قادیانی علیہ السلام کی خدمت میں یہ ماجرا من و عن عرض