تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 3 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 3

تذكرة المهدي 3 ہم گاؤں کے اندر داخل نہیں ہوئے تھے جو میرے کان میں طوائف فواحش کے رقص و سرود کی آواز آئی تو میں گھوڑے پر سوار تھا وہیں ٹھہر گیا اور میرے ساتھ میرا ملازم رہا اور سب رقص میں بڑی خوشی سے جاکر شریک ہوئے۔اہل شادی نے دریافت کیا کہ سراج الحق نہیں آئے میرے بھائی اور سب نے کہا ہاں آئے ہیں مگر وہ رقص و سرود کی آواز سن کر باہر ہی رک گئے پس وہ اہل شادی | میرے پاس آئے اور کہا سواری سے اثرو اور چلو میں نے یہ کہا کہ یہ رنڈی کا ناچ جو تمہاری شادی میں ہے بالکل بند کرو تو میں چلوں ورنہ میں ابھی سر سادہ کو واپس چلا جاؤں گا انہوں نے کہا کہ تم ناچ مت دیکھو اور گانامت سنو۔مگر شریک شادی رہو۔میں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ تم کسی ایسے جلسہ میں شریک نہ ہو جو اللہ و رسول کے خلاف ہو یا استہزا ہو تو تم اگر چہ وہ کام نہ کرو مگر تم بھی انہیں میں سے ہو۔طوائف کو رخصت کرو الله و رسول کے حکم کے مطابق شادی کرو تو میں شریک ہو جاؤں اس میں بات بڑھ گئی۔انہوں نے کہا ہم تم سے ملنا نہیں چاہتے میں نے کہا بہت اچھا ہم بھی تم سے ملنا نہیں چاہتے۔میں یہ کہہ کر واپس سوار کا سوار چل دیا۔اور میرے ساتھ میرا ملازم رہا۔رات کے بارہ بجے ایک ہندوؤں کے گاؤں ”ٹا بر " نام میں آٹھرا صبح کو میں وہاں سے چل کر سر سادہ دس بجے پہنچ گیا۔اس گاؤں میں سب واقف تھے سب نے خاطر و تواضع کی اب میں اکیس برس ہونے کو آئے میں اس گاؤں میں نہیں گیا۔حالانکہ وہ لوگ ہمارے ہاں آتے ہیں اور ان کی خاطر تواضع جب میں ہوتا ہوں موافق شریعت کر دیتا ہوں۔اس گاؤں میں شادیاں ہوں موتیں ہوں خواہ کچھ ہی ہو میں نہیں جاتا یہ وجہ ہے میرے وہاں نہ جانے کی۔خلاف شریعت جلسوں سے بچنے کا حکم ایک دفعہ ہی ذکر حضرت اقدس امام موعود احمد قادیانی علیہ السلام سے بھی ہوا۔فرمایا کہ مومن کو یہی چاہیئے اور فرمایا